Advertisement

علی ظفر اور میشا شفیع کے وکلا کے عدالت کے باہر ایک دوسرے پر وار

پاکستانی گلوکاروں میشا شفیع اور علی ظفر کے وکلا عدالت کے باہر بھی ایک دوسرے پر لفظی وار کرنے سے گریز نہیں کر رہے ہیں۔

میشا کی وکیل ریما عمر نے ٹوئٹر پر عدالتی فیصلے کے ایک حصے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے علی ظفر کے دعووں کو غلط قرار دینے کی کوشش کی۔

ریما نے لکھا کہ جیت کے خود ساختہ دعووں اور غلط معلومات پھیلانے پر یہ پوسٹ لکھ رہی ہوں۔

ساتھ ہی انہوں نے علی ظفر کے نام سے منسوب ایک بیان بھی لکھا جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ میشا شفیع کا کیس ختم ہوچکا ہے جس کے بعد قانونی طور پر میں بے گناہ ہوں۔

ریما عمر کی جانب سے پوسٹ کیے گئے عدالتی فیصلے کی شق نمبر 12 میں درج ہے کہ یہ کیس پہلے وفاقی محتسب کی عدالت میں پیش کیا جائے گا اور اس شکایت پر فیصلہ اس لیے نہیں ہوسکتا کیوں کہ ابھی کیس اس فورم پر پیش نہیں کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement

علی ظفر کے وکیل عمر طارق گل نے ریما عمر کے ٹویٹ پر جواب دیتے ہوئے ان کے عہدے پر طنز کیا، کیونکہ ریما نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر درج کیا ہے کہ وہ بین الاقوامی کمیشن برائے ماہرین قانون کی قانونی مشیر ہیں۔

عمر طارق گل نے کہا کہ آپ نے قانون کا بنیادی اصول تو پڑھا ہی ہوگا کہ قصوروار ثابت ہونے تک ملزم بے گناہ تصور کیا جاتا ہے، لیکن مجھے معلوم ہے کہ آپ کی قانونی رائے ہر فرد کے لیے مختلف ہوتی ہے۔

علی ظفر کی دوسری وکیل بیرسٹر عنبرین قریشی نے بھی ریما عمر کو جواب دیتے ہوئے لکھا عدالت کی طرف سے قصوروار قرار دیئے جانے تک علی ظفر بے گناہ تھے، ہیں اور رہیں گے۔ علی ظفر نے جو کہا وہ قانونی طور پر درست ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version