Advertisement

بِنا روئے پیاز کاٹنا چاہتی ہیں تو چند نسخے آزمائیں پیاز کاٹنا آسان بنائیں

کھانا بنانے کے لئے پیاز کا استعمال لازمی ہے اور پیاز کاٹنے کی وجہ سے آنسو نہ آئے ایسا کیسا ہو سکتا ہے۔

لیکن اب ایسا ممکن ہے کیونکہ آج ہم آپ کو بتانے والے ہیں چند ایسے طریقے جس سے آپ پیاز کاٹ سکیں گے وہ بھی بغیر آنسوؤں کے مگر کیسے؟ آیئے جانتے ہیں۔

بغیر آنسوؤں کے پیاز کاٹنے کے بہترین طریقے

پیاز کو فریز کر لیں

اگر آپ پیاز کو سلاد کے لئے یا اسے پیس کر کسی سالن میں استعمال کرنے کے لئے کاٹنا چاہتے ہی تو پیاز کو چھیل کر اسے دس سے پندرہ منٹ کے لئے فریزر کی زمین پر رکھ دیں، اس طرح پیاز جم جائے گی اور اسے کاٹنے پر اس سے وہ گیس خارج نہیں ہوگی جس کی وجہ سے آنسو آتے ہیں۔

Advertisement

پیاز کو ٹھنڈے پانی میں بھگو دیں

پیاز کو چھیل کر اسے ڈیپ فریزر والے ٹھنڈے پانی میں بھگو دیں اس سے بھی پیاز کاٹنے میں آسانی ہوگی اور کا
کاٹتے وقت آنکھوں میں آنسو نہیں آئیں گے۔

تیز چھری کا استعمال

اگر تیز چھری سے پیاز کاٹی جائے تو اس سے بھی پیاز سے آنسوں کا سبب بننے والی گیس کم خارج ہوگی اور آپ کا کام آسان ہو جائے گا، یا پھر آپ آج کل بازار میں ملنے والے پیاز کاٹنے کے تیز دھار والے آلے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

مائیکروویو

Advertisement

پیاز کو کاٹنے پر آنسوؤں سے بچنے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ آپ پیاز کو چھیل کر دو سے تین منٹ کے لئے مائیکروویو کر لیں، ایسا کرنے سے بھی پیاز کاٹنے پر آنکھوں میں آنسو نہیں آتے اور اس پیاز کو آپ بھگار کے لئے اور تیل میں تلنے کے لئے بھی باآسانی استعمال کر سکتے ہیں۔

منہ میں ڈبل روٹی دبا لیں

یہ سب کر آپ کو عجیب ضرور لگے گا مگر یہ بہترین ٹوٹکا ہے، جب بھی آپ پیاز کاٹیں تو اپنے آگے کے دانتوں میں ڈبل روٹی کو اس طرح دبا لیں کہ ڈبل روٹی کا کچھ حصہ منہ سے باہر لٹک رہا ہو، اس طرح ڈبل روٹی کا اسفنج پیاز سے خارج ہونے والی گیس کو جذب کر لے گا اور آپ کو آنسو نہیں آئیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version