Advertisement

ایف بی آر کے ڈپٹی کمشنر پر فائرنگ کرنے والے ملزمان اور سہولت کار گرفتار

لاہور میں ایف بی آر کے ڈپٹی کمشنر پر فائرنگ کرنے والے ملزمان اور سہولت کار کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس نے ڈپٹی کمشنر سلمان بٹ پر فائرنگ کرنے والے شوٹرز اور سہولت کار کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان کے مطابق شوٹرز اور سہولت کار کی شناخت سیف سٹیز اتھارٹی کے کیمروں سے کی گئی، شوٹر اعجاز اور موسیٰ مسیح اور ان کو ہائر کرنے والے رانا تفسیر سے تفتیش جاری ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ واقعے کے مرکزی ملزم عثمان جاوید کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب نے فائرنگ کے واقعے کا نوٹس اور ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا، سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کیس کی خود نگرانی کر رہے تھے۔

Advertisement

ترجمان نے کہا کہ ملزمان کی شناخت اور گرفتاری میں پولیس، سیف سٹیز اتھارٹی اور تمام متعلقہ اداروں نے جوائنٹ آپریشن کیا۔

یاد رہے 27 دسمبر کو لاہور میں ڈپٹی کمشنر سلمان علی پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا ۔ پولیس نے واقعہ کے بارے میں اپنا بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ پنجاب کے شہر لاہور کے مسلم ٹاؤن میں ڈپٹی کمشنر سلمان علی کی گاڑی پر فائرنگ ہوئی تھی جس میں وہ اور علی سولنگی محفوظ رہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ فائرنگ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے گاڑی کی پچھلی سائیڈ پر کی تھی۔

واضح رہے کہ سلمان علی اور علی سولنگی ان لینڈ ریوینو کے ڈپٹی کمشنرز ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
افغانستان کی جگہ زمبابوے سہ ملکی سیریز میں شامل ہوگیا
افغانستان نے تمام احسانات فراموش کر کے جارحیت کی ، شاہد آفریدی
پیپلزپارٹی  نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد  کے لئے  ایک ماہ کی مہلت  دیدی
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version