زین ملک نے جیجی حدید کو دھوکا دیا؟ حقیقت سامنے آگئی

گلوکار زین ملک نے اپنی پارٹنر جیجی حدید کو دھوکا دے دی اجس کی حقیقت سوشل میڈیا پر سامنے آگئی۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، اداکارہ ابی کلارک نے اپنے ایک دوست کو زین ملک کے بارے میں بتایا تھا کہ زین کے ان کے ساتھ بہت اچھے قریبی تعلقات تھے‘۔
ابی کلارک نے بتایا کہ’ زین کے ساتھ اُن کا تعلق بالکل ففٹی شیڈز آف گرے جیسا تھا اور وہ زین ملک کو اپنا مسٹر گرے کہتی تھیں۔
انہوں نے بتایا کہ ہم دونوں نے ساتھ میں بہت اچھا وقت گزارا تھا۔
غیر ملکیخبر رساں ادارے کے مطابق زین کے ابی کلارک کے ساتھ تعلقات کا آغاز لاس اینجلس میں ہوا لیکن جلد ہی یہ تعلقات ختم ہوگئے ۔
زین کے ابی کلارک کے ساتھ تعلقات ختم تب ہوئے جب ابی نےزین ملک کے فون پرجیجی حدید کی طرف سے موصول ہونے والا ایک میسج دیکھا۔
تاہم میسج میں لکھا تھا کہ جیجی حدید کو زین ملک کی بہت یاد آتی ہے۔
ابی کلارک نے اپنے دوست کو زین کے بارے میں مزید بتایا کہ’ جب اُنہوں نے وہ میسج دیکھا تو وہ حیرت زدہ رہ گئیں کیونکہ زین نے اُنہیں اس بات کی یقین دہانی کروائی تھی کہ وہ سنگل ہیں ‘۔
ابی کلارک نے مزید بتایا کہ زین اُن پر اتنا دھیان دے رہا تھے کہ اُنہوں نے سوچا کہ یہ سچ کہہ رہےہیں کہ اب وہ سنگل ہیں۔
واضح رہے کہ زین ملک اور سپر ماڈل جیجی6 سال ایک ساتھ رہنے کے بعد اکتوبر میں الگ ہو گئے ہیں اور ان کی ایک بیٹی بھی ہے جسکا نام ’خائی‘ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

