Advertisement

ویکسین شدہ افراد میں موت کی شرح نہایت کم، نئی تحقیق

ویکسین کی تیسری خوراک اومیکرون سے 80 فیصد تحفظ فراہم کرتی ہے، تحقیق

کورونا اور اس کی قسموں سے محفوظ رہنے کے لئے ویکسین لگوانا انتہائی ضروری ہے، تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ویکسین لگوانے والے افراد میں موت کی شرح انتہائی کم ہے۔

ماہرین کے مطابق کورونا سے بچنے کا واحد راستہ ویکسین لگوانا ہے، ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامانے آئی ہے کہ ویکسین یافتہ افراد میں موت کی شرح نہایت کم پائی جاتی ہے،۔

یہ تحقیق بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مرکز سی ڈی سی نے جاری کی ہے ریسرچ کے مطابق ویکسین عالمی وبا کو کنٹرول کرنے میں انتہائی موثر ثابت ہوئی ہے۔

 امریکی ایجنسی کے مطابق ویکسین لگوانے والے افراد میں کوویڈ 19 سے شدید بیماری اور موت کی شرح انتہائی کم ریکارڈ کی گئی ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ بھر میں بارہ لاکھ سے زائد ویکسین یافتہ افراد میں سے 185 افراد میں کورونا کی شدت دکھائی دی جبکہ 36 جان سے گئے۔

Advertisement

جبکہ مزید ڈیٹا سے اندازہ لگایا گیا کہ ویکسین شدہ لوگوں کا کورونا سے اسپتال میں داخل ہونے کا امکان 14 گنا کم ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق کورونا کی بوسٹر شاٹ دیگر دو شاٹس کے مقابلے میں زیادہ تحفظ فراہم کرسکتی ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ اسپتالوں ویکسین نہ لگوانے والوں کی تعداد بڑھ رہی ہے جبکہ ویکسین شدہ افراد کی اسپتالوں میں داخل ہونے کی تعداد بہت کم ہے۔

واضح رہے کہ خطرناک عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے خلاف تیار کردہ خصوصی ویکسین کی آزمائش رواں ماہ کے اختتام تک شروع کردی جائے گی جس کے مثبت نتائج آنے کی توقع کی جا رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
پنجاب کی جیلوں میں قید سینکڑوں مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف
پنجاب میں مون سون اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھیلنے لگے
سندھ میں پولیو مہم کا آغاز، وفاقی وزیر صحت نے افتتاح کیا
Next Article
Exit mobile version