وزیر اعلیٰ پنجاب ڈائنوسار کی طرح تعلیم و صحت کے وسائل کھا رہے ہیں، شہزاد سعید چیمہ

سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی وسطیٰ پنجاب شہزاد سعید چیمہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ڈائنوسار کی طرح تعلیم و صحت کے وسائل کھا رہے ہیں۔
شہزاد سعید چیمہ نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ اہم سرکاری افسران کے تبادلوں پر اپنی تجوریاں بھری جا رہی ہیں، کرائے کا ترجمان کس منہ سے دوسرے صوبوں پر تنقید کرتا ہے؟
انہوں نے کہا کہ پنجاب کو گندم کی قلت پوری کرنے کیلئے یوکرائن سے بھیک مانگنی پڑ رہی ہے، این آئی سی وی ڈی لیول کا ایک بھی ادارہ پنجاب میں نہیں۔
سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی وسطیٰ پنجاب شہزاد سعید چیمہ کا مزید کہنا تھا کہ ساڑھے 3 برس میں پنجاب تعلیم و صحت کے شعبہ میں ایک بھی ماڈل ادارہ نہیں بنا سکا، لگثری آئٹمز پر ٹیکس کی آڑ میں طبی آلات پر بھی ٹیکس لگا دیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News