Advertisement

انفینکس کا طویل بیٹری بیک اپ والا کم قیمت لیپ ٹاپ متعارف

انفینکس کا طویل بیٹری بیک اپ والا کم قیمت لیپ ٹاپ متعارف

موبائل فون تیار کرنے والی ہانگ کانگ کی کمپنی انفینکس نے لیپ ٹاپ کے میدان میں بھی کام یابی کے جھنڈے گاڑنے شروع کردیے ہیں۔

انفیننکس نے گزشتہ روز ہی ’ان بک ایکس 2‘ کے نام سے ایک لائٹ ویٹ میٹل باڈی لیپ ٹاپ متعارف کرایا ہے۔ جو تادیر بیٹری بیک اپ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ قیمت میں بھی کم ہے۔

انفینکس ان بک ایکس 2 کی اسپیسیفکیشنز

آپریٹنگ سسٹم

Advertisement

تخلیقی کام کرنے اور گیمز کھیلنے کے ان بک ایکس 2 میں مائیکروسافٹ کا جدید ترین آپریٹنگ سسٹم  ونڈوز 11 ہوم پہلے سے ہی انسٹال ہے۔

ڈسپلے اور کلر

ان بک ایکس 2 کو 14 انچ کے فل کلر سپر برائٹ 100 فیصد ایس آر جی بی اور  300 نٹس کے فل ایچ ڈی آئی پی ایس ڈسپلے کے ساتھ پیش کیا گیا ہے جو اسکرین کو شان دار شوخ اور چمک دار ویژیول فراہم کرتا ہے جس کی بدولت استعمال کنندہ کو اچھا بصری تاثر ملتا ہے۔

4.7 ایم ایم کے پتلے بیزل کی بدولت آپ کو فل ویو ڈسپلے ملتا ہے۔ انفینکس ان بک ایکس 2 کو نوجوانوں کی پسند کو مد نظر رکھتے ہوئے مختلف شوخ رنگوں میں  متعارف کرایا ہے۔ جن میں سرخ، نیلا، سبز اور سرمئی شامل ہیں۔

 پروسیسر

Advertisement

انٹیٰل کے طاقت ور 10 این ایم جنریشن کور i7 پروسیسر کے ساتھ آپ اپنے کام کسی مشکل کے بنا باآسانی سر انجام دے سکتے ہیں۔ گرافکس کے لیے اس میں انٹیل آئرس پلس کا 4 کور 8 تھریڈ پر مشتمل 3.9 گیگا ہرٹز کا بہترین پروسیسر بھی ہے جو کہ میکسیمم ٹربو فریکوئنسی کے ساتھ کام کرتا ہے۔ ان بک ایکس 2 کو i3 اور i5 پروسیسر میں بھی متعارف کرایا گیا ہے۔

لیپ ٹاپ کو گرم ہونے سے بچانے کے لیے اس میں ’ آئس اسٹارم 1.0‘ کولنگ سسٹم دیا گیا ہے جو لیپ ٹاپ کو زیادہ تیزی سے ٹھنڈا کرنے کے ساتھ آپ کی ڈیوائس کو زیادہ ہموار اور بنا ہینگ ہوئے چلنے میں مدد دیتا ہے۔

اسٹوریج

ان بک ایکس 2 کو 8 اور 16 گیگا بائٹ ریم اور 256 اور 512 گیگا بائٹس کی ایس ایس ڈی اسٹوریج کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

آڈیو

حقیقت سے قریب تر آواز فراہم کرنے کے لیے ان بک ایکس 2 میں DTS آڈیو کا فیچر دیا گیا ہے۔ یہ دو لیئرز اسٹیریو ڈیزائن بہترین ساؤنڈ کوالٹی فراہم کرتا ہے۔۔ آپ اپنے لیپ ٹاپ پر گھر میں یا باہر دونوں جگہ آواز کے بہترین اور حقیقی معیار سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

Advertisement

وزن

محض 1کلو 240 گرام وزن کے حامل اس لیپ ٹاپ کی چوڑائی محض 14.8 ملی میٹر ہے۔ جو کہ دیکھنے میں ایک پریمیئم لک فراہم کرتا ہے۔ وزن میں ہلکا ہونے کی وجہ سے صارفین اسے با آسانی اپنے بیگ میں رکھ کر کہیں بھی لے جاسکتے ہیں۔

ڈیول اسٹار لائٹ کیمرا

کاروباری میٹنگز، آن لائن کلاسز اور اپنے دوستوں اور عزیز و اقارب کے ساتھ  واضح ویڈیو کال کرنے کے لیے اس کو ڈیول اسٹار لائٹ کیمرے سے آراستہ کیا گیا ہے۔

انفینکس کا ان بک ایکس 2 مارکیٹ کیا جانے والا پہلا لیپ ٹاپ ہے جس کے کیمرے میں دو ایل ای ڈی لائٹس دی گئی ہیں۔

Advertisement

بیٹری

انفینکس کے اسمارٹ مینجمنٹ سسٹم کی بدولت 50 واٹ کی طاقت ور لیتھیم پولیمر بیٹری ایک بار چارج ہونے کے بعد اوسط استعمال پر 11 گھنٹے تک ویب براؤزنگ، 9 گھنٹے کا ویڈیو پلے بیک یا 9 گھنٹے تک ریگولر کام سرانجام دینے تک چلتی ہے۔

واضح رہے کہ یہ اعداد و شمار انفینکس لیب میں کی گئی جانچ پر مبنی ہیں۔

قیمت

ان بک ایکس 2 کے کور i3 ماڈل کو 399 ڈالرز، i5 کو549 ڈالر اور i7 ماڈلز کو 649 ڈالر کی قیمت پر تھائی لینڈ، مصر اور انڈونیشیا میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نان فائلرز کی سمیں بند کرنے کا معاملہ؛ پی ٹی اے کا حیران کن جواب آگیا
ایکس (ٹوئٹر) میں اب کیا تبدیلی کی جارہی ہے؟
اسنیپ چیٹ صارفین کے لئے زبردست فیچر متعارف
چین میں پاکستانی سفیر چانگ ای 6 مشن کی روانگی کا مشاہدہ کریں گے
واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لئے ایک اور بہترین فیچر متعارف کروادیا
موبائل سمز بند کرنے کے حوالے سے پی ٹی اے کا اہم بیان آگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version