انار کلی بازار میں دھماکے کی مکمل تحقیقات کررہے ہیں، عثمان بزدار

عثمان بزدار نے کہا ہے کہ انار کلی بازار میں دھماکے کی مکمل تحقیقات کررہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کرنے پہنچا ہوں ، مریضوں کو بہترین طبی سہولیات دی جارہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دھماکے کی مکمل تحقیقات کررہے ہیں ، مریضوں کو میو اسپتال میں کسی قسم کی تکلیف نہیں ، جاں بحق اور زخمیوں کو مکمل امداد دی جائے گی۔
واضح رہے کہ لاہور کے علاقے نیوانارکلی پان منڈی میں دھماکے سے 3 افراد جاں بحق جب کہ 20 زخمی ہوگئے تھے۔
لاہور کے علاقے نیو انار کلی بازار کی پان منڈی میں عین اس وقت دھماکا ہوا جب لوگوں کی بڑی تعداد وہاں موجود تھی۔
دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس سے 6 موٹر سائیکلیں اور اردگرد کی دکانیں تباہ جب کہ گاڑیوں میں بھی آگ لگ گئی۔
دھماکے کے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔
طبی عملے نے 3 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی تھی جب کہ 20 زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی تھی۔
سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کیا تھا جب کہ پولیس کی خصوصی ٹیموں نے شواہد اکٹھا کیے تھے۔
ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ ابتدائی شواہد سے ایسا لگتا ہے کہ دھماکے میں موٹرسائیکل استعمال کی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

