Advertisement

غیر ملکی جیلوں میں کتنے پاکستانی قید ہیں؟

غیر ملکی جیلوں میں قید پاکستانیوں کے حوالے سے تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

وزارتِ خارجہ نے ایوانِ بالا میں تحریری جواب میں جمع کرایا، جس کے مطابق بیرون ممالک میں کل 9 ہزار 991 پاکستانی قید ہیں۔

وزارت خارجہ کے مطاب سعودی عرب میں سب سے زیادہ 2 ہزار 5 سو 55 پاکستانی قید ہیں، جبکہ متحدہ عرب امارات میں ایک ہزار 998 پاکستانی قیدوبند کی صعوبتیں اٹھا رہے ہیں۔

بھارت میں قید پاکستانیوں کی تعداد 345 ہے۔

خیال رہے کہ یکم جنوری 2022 پاکستان اور بھارت نے اپنی اپنی جیلوں میں قید ایک دوسرے کے شہریوں کی فہرست کا تبادلہ کیا تھا، جس کے مطابق بھارت میں کل  282 پاکستانی قیدی اور 73 ماہی گیر یعنی کُل 355 افراد قید ہیں۔

Advertisement

جبکہ یونان میں 884 پاکستانی، انڈونیشیا میں 8، آئرلینڈ میں 2، ایران میں 100 پاکستانی قید میں ہیں

وزارت خارجہ نے اپنے تحریری جواب میں کہا کہ عراق میں 109، اٹلی میں 291 اور جاپان میں 9 پاکستانی قیدی موجود ہیں۔

کازکستان میں ایک، کینیا میں 6، کویت میں 65، لیبیا میں 30، ملائشیا میں 242، نیپال میں 21، اومان میں 309، قطر میں 189، سپین میں 163 اور ترکی میں 263 پاکستانی قیدی موجود ہیں۔

اگر حکومت کے اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن کے اعداد و شمار دیکھیں تو اگست 2018 سے لے کر دسمبر 2020 تک تقریباً 74 ممالک سے پانچ لاکھ سے زیادہ پاکستانیوں کو ملک واپس بھیجا گیا ہے۔

نومبر 2020 تک کے اعداد و شمار کے مطابق 9179 پاکستانی اس وقت بھی غیر ملکی جیلوں میں قید ہیں۔

اگر حکومتی اعداد و شمار کا جائزہ لیں تو رواں نومبر 2020 تک سعودی عرب میں پاکستانی قیدیوں کی تعداد 2495، متحدہ عرب امارات میں 1610، عمان میں 302 اور بحرین میں 62 پاکستانی قیدی تھے۔

Advertisement

جبکہ ایران میں 146 پاکستانیوں کو منشیات لے جانے کے مقدمات میں سزا مل چکی ہے اور ان کو واپس لایا جاسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کا ڈیٹا جاری کر دیا
فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک
سونا کتنا مہنگا؟ قمیت میں مزید اضافہ ریکارڈ
Next Article
Exit mobile version