نوواک جوکووچ کو میلبورن ائیرپورٹ پر روک لیا گیا

عالمی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ اور ان کی اسٹاف ٹیم کو آسٹریلیا کے شہرمیلبورن کے ائیرپورٹ پر روک لیا گیا۔
ائیرپورٹ حکام کے مطابق انہیں اور ان کے ٹیم ممبرز کو ویزا اور سفری دستاویزات مکمل نہ ہونے پر روکا گیا ہے۔
واضح رہے کہ نوواک جوکووچ آسٹریلیا میں سال کے پہلے گرینڈ سلم آسٹریلین اوپن میں شرکت کے لئے میلبورن پہنچے تھے۔
جوکووچ کی آسڑیلیا آمد پہلے ہی متنازع بن چکی ہے۔
نوواک جوکووچ نے کووڈ ویکسین کے حوالے سے تسلی بخش جواب نہیں دیا تھا۔ انہوں نے گزشتہ سال کووڈ ویکسین کے مخالفت بھی کی تھی۔
آسٹریلین وزیراعظم نے بھی نوواک جوکووچ کے ویکسین نہ لگوانے کے حوالے سے سخت بیان دیا ہے۔
Happy New Year! Wishing you all health, love & joy in every moment & may you feel love & respect towards all beings on this wonderful planet.
I’ve spent fantastic quality time with loved ones over break & today I’m heading Down Under with an exemption permission. Let’s go 2022! pic.twitter.com/e688iSO2d4
— Novak Djokovic (@DjokerNole) January 4, 2022
وزیر اعظم نے کہا ہے کہ نوواک جوکووچ اگر اپنی کووڈ ویکیسین کا تسلی بخش جواب نہ دے سکے تو انہیں پہلی فلائٹ سے واپس روانہ کر دیا جائے گا۔
میلبورن ائیرپورٹ حکام نے نوواک جوکووچ اور ٹیم ممبرز کو ایک کمرے میں بٹھا دیا جہاں ان سے تفتیش کی گئی ہے۔
اس سے قبل نوواک جوکووچ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ انہیں طبی طور پر ویکسینیشن سے استثنیٰ حاصل ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ نوواک جوکووچ کی ٹیم کے سفری دستاویزات مکمل نہیں ہیں۔
آسٹریلین اوپن ٹینس کی انتظامیہ نے ٹورنامنٹ کے لئے سخت ہدایات جاری کی ہیں.
جس کے مطابق تمام کھلاڑیوں، اسٹاف میمبرز ، گراؤنڈ اسٹاف اور تماشائی سب کے لئے ویکسینیشن لازمی قرار دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News