Advertisement

زیتون کا تیل امراضِ قلب اور دماغ کی بیماریوں کا خطرہ کم کرتا ہے، تحقیق

benefits of olive oil

امریکی غذائی ماہرین کی اٹھائیس سالہ تحقیق کے مطابق زیتون کے تیل کا روزانہ استعمال دل اور دماغی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔

جرنل آف دی امریکن کالج آف کارڈیالوجی کے تازہ شمارے میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق امریکی غذائی ماہرین نے تقریباً ایک لاکھ امریکیوں کی غذائی عادات کا 28 سال تک جائزہ لینے کے بعد یہ نتیجہ اخد کیا ہے کہ روزانہ معمولی مقدار میں زیتون کے تیل کا استعمال امراضِ قلب اور دماغی بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لئے بہترین ہے۔

امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ جن خواتین و حضرات نے روزانہ صرف 7 گرام یعنی ایک کھانے کے آدھے چمچے جتنا زیتون کا تیل روزانہ استعمال کیا، وہ لوگ دل اور دماغ کی مختلف بیماریوں سے زیادہ محفوظ رہے۔

صرف یہی نہیں بلکہ مکھن اور ماجرین کے بجائے زیتون کے تیل کو ترجیح دینے والے افراد میں کینسر سے اموات کی شرح میں بھی کمی دیکھی گئی۔

تحقیق میں یہ بھی معلوم ہوا کہ اگر مکھن اور مارجرین جیسی چکنائیوں کے استعمال میں صرف 10 گرام روزانہ جتنی کمی کی جائے اور اس کی جگہ  جگہ اتنی ہی مقدار میں زیتون کا تیل استعمال کرلیا جائے تو کسی بھی طبّی سبب سے موت کے خطرے میں 8 سے 34 فیصد تک کمی واقع ہوتی ہے۔

Advertisement

ہارورڈ ٹی ایچ چین اسکول آف پبلک ہیلتھ، بوسٹن کی جانب سے کی جانے والی اس تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ زیتون کا تیل بالکل بھی استعمال نہ کرنے والوں کے مقابلے میں جن افراد نے روزانہ ایک کھانے کے چمچ یا صرف آدھے چمچے جتنا زیتون کا تیل باقاعدگی سے استعمال کیا تھا، ان میں دل کی کسی بھی بیماری سے موت کا خدشہ 19 فیصد کم تھا۔

یاد رہے کہ زیتون اور اس کے تیل کے فوائد کی وجہ سے اس کا استعمال کئ دہائیوں سے کیا جا رہا ہے تاہم زیتون کے تیل کی افادیت پر یہ ایک طویل مدتی تحقیق سامنے آئی ہے جس میں زیتونکے تیل کا موازنہ مکھن، مارجرین اور مایونیز کے استعمال سے کرنے کے بعد ایک محتاط نتیجہ اخد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ زیتون کے تیل کا کم سے کم ایک چمچ روزانہ استعمال کرنے والوں میں کینسر سے موت کا خطرہ 17 فیصد کم، دماغی و اعصابی بیماری سے موت کا خطرہ 29 فیصد کم، اور سانس کی تکلیف سے موت کا خدشہ 18 فیصد کم دیکھا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version