Advertisement

حکومت نے ای کامرس پورٹل کا اجراء کردیا

حکومت نے ای کامرس پورٹل کا اجراء کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق   ای تجارت پورٹل اجراء کی تقریب سے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ای تجارت عون عباس بپی نے  اظہار خیال  کیا۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ای تجارت عون عباس کا کہنا تھا کہ ای کامرس پالیسی 2019 میں آئی تھی کورونا کے باعث کام نہ ہوسکا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ای کامرس میں 4 ارب ڈالر کی تجارت کی، اکستان میں 3 ہزار سے زائد افراد نے ای کامرس میں رجسٹریشن کرائی۔

سینیٹر عون عباس کا کہنا تھا کہ 2021 میں 2 کروڑ 19 لاکھ ای کامرس ٹرانزیکشنز ہوئیں، 2018 کے مقابلے میں یہ بڑا اضافہ ہے، پاکستان میں ای کامرس تجارت کا حجم ساڑھے پانچ سو ارب کا ہے، پاکستان میں کچھ لوگ اپنا ڈیٹا خوف کی وجہ سے نہیں دیتے، پہلے ای کامرس میں کافی مشکلات تھیں اب آسانی پیدا کی گئی ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ  پاکستان کے فری لانسر کیلئے رقم کی حد 4 ہزار ڈالر سے بڑھا کر 25 ہزار ڈالر کی ہے، پاکستان میں 20 لاکھ افراد مختلف کمپنیوں کے ساتھ فری لانسر کے طور پر کام کررہے ہیں۔

عون عباس کا مزید کہنا تھا کہ  پاکستان ای شپمنٹ پورٹل جلد لانچ کرے گا، چین کو ای شپمنٹ پورٹل بنانے میں 15 سال لگے، پاکستان چین کے ای شپمنٹ ماڈل کو اپنائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
تجارت اور معیشت کے استحکام کے لیے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے، وفاقی وزیر خزانہ
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
حکومت کے معاشی استحکام کے واضح ثبوت سامنے آگئے، وزیر خزانہ کی معاشی ٹیم کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ؛ فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز
Advertisement
Next Article
Exit mobile version