Advertisement

’پنجاب کی پہلی اسکلز پالیسی جلد متعارف کروائی جائے گی‘

میاں اسلم اقبال

اسلم اقبال

صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ پنجاب کی پہلی اسکلز پالیسی جلد متعارف کروائی جائے گی۔

میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت پنجاب اسکلز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے آفس میں بورڈ کا چوتھا اجلاس ہوا جس میں پی ایس ڈی اے ایکٹ 2019ء کے مجوزہ ترمیمی مسودہ کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں بورڈ نے پی ایس ڈی اے رولز کی بھی منظوری دی اور پنجاب اسکلز ڈویلپمنٹ اتھارٹی ریگولیشنز بھی منظور ہوئیں۔

اس کے علاوہ پنجاب اسکلز ڈویلپمنٹ اتھارٹی رجسٹریشن ریگولیشنز 2021ء کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

اجلاس میں بورڈ نے پنجاب اسکلز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو ترقیاتی اسکیموں پر عمل درآمد کے لئے مالیاتی اختیارات دینے کے ریگولیشنز کی بھی منظوری دی ہے۔

Advertisement

اجلاس کے دوران موجودہ سرکاری اداروں کی بلڈنگ لے آؤٹ پلان کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔

صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا کہ پنجاب کی پہلی اسکلز پالیسی جلد متعارف کروائی جائے گی، انڈسٹری کی ضرورت کے مطابق ہنر مند افرادی قوت تیار کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ڈی اے کو ریگولیٹر کے ساتھ سہولت کار کا بھی کردار ادا کرنا ہے، ایسی پالیسیاں بنائی جائیں جن سے ہنر سے سیکھنے والے کمزور طبقات کے بچوں کو فائدہ ہو۔

میاں اسلم اقبال نے کہا کہ روایتی طریقوں سے ہٹ کر جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کورسز بنائے جائیں اور کورسز کی تیاری میں اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت بھی لی جائے۔

صوبائی وزیر نے پی ایس ڈی اے کے رولز کے تیاری میں ڈی جی پی ایس ڈی اے اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔

ڈی جی پی ایس ڈی اے نے اجلاس میں تکینکی اداروں کی آن لائن رجسٹریشن کے حوالے سے بریفنگ دی۔

Advertisement

معظم اقبال سپرا نے کہا کہ تکنیکی اداروں کی آن لائن رجسٹریشن کے لئے 1396 درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔

واضح رہے کہ ممبر صوبائی اسمبلی سمیرا حمد، ایڈیشنل سیکرٹری صنعت وتجارت اور بورڈ ممبران بھی اجلاس میں شریک تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version