Advertisement

سندھ حکومت کا رواں سال چائلڈ لیبر سروے کروانے کا فیصلہ

چائلڈ لیبر

سندھ حکومت نے رواں سال چائلڈ لیبر سروے کروانے کا فیصلہ کر لیا۔

چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ سے یونیسیف کے وفد کی ملاقات ہوئی۔

چیف سیکریٹری سندھ سید ممتازعلی شاہ کا کہنا ہےکہ یونیسیف اور سندھ حکومت کے تعاون سے صوبے میں چائلڈ لیبر سروے کیا جائے گا،حکومت سندھ سروے کے لئے 96 ملین روپے فراہم کرے گی۔

یونیسیف کا کہنا ہےکہ 4 ماہ کے دوران چائلڈ لیبر کا ڈیٹا کلیکشن کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق سروے کے لئے محکمہ لیبر اور یونیسیف کے مابین معاہدہ کیا جائے گا۔

Advertisement

96 ملین روپے سے چائلڈ لیبرسروے کے لئے ٹریننگ اور ضروری سامان خریدا جائے گا۔

چیف سیکریٹری سندھ نے بتایاکہ سندھ حکومت نے چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لئے 2017 میں سندھ پروہیبیشن آف اپلائمینٹ آف چلڈرن ایکٹ بنایا تھا۔

چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے کہاکہ سندھ میں چائلڈ لیبر کے حوالے سے قانون سازی کی گئی ہے، حکومت سندھ نے بچوں پر ہر طرح کے تشدد کے خاتمے کے حوالے سے سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی بنائی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اتھارٹی کو مزید مضبوط اور افسران کی تربیت پر کام کیا جا رہا ہے۔

اس موقع پر یونیسیف نے سندھ میں چائلڈ پروٹیکشن کے حوالے سے حکومت کی کارکردگی کو بھی سراہا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version