Advertisement

ٹیسٹ سیریز کے بعد بھارت کو پہلے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شکست

ٹیسٹ سیریز ہارنے کے بعد بھارت کو جنوبی افریقہ نے پہلے ون ڈے میں 31 رنز سے شکست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا،جنوبی افریقہ نے مقررہ 50 اوورز میں  4 وکٹوں کے نقصان پر  296 رنز بنائے اور بھارت کو جیت کے لئے 297 رنز کا ہدف دیا۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے رسی وینڈر ڈوسن نے شاندار ناقابل شکست 129 رنز کی اننگ کھیلی،ان کی اننگ میں 4 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے،کپتان ٹیمبا بوواما نے 110 رنز بنائے جبکہ ڈی کوک نے 27 رنز کی اننگ کھیلی۔

بھارت کی جانب سے جسپرتھ بمراہ نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ایشون نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں  بھارت کی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 265 رنز بناسکی۔

Advertisement

بھارت کی جانب سے شیکھر دھون نے 79 رنز کی اننگ کھیلی،ویرات کوہلی 51،شاردل ٹھاکر ناقابل شکست  50 جبکہ کپتان کے ایل راہول صرف 12 رنز بنا سکے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے تبریز شمسی،پھیلکوایو اور لنگی نگیدی نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ایڈن مرکرم نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ڈوسین کو 129 رنز کی ناقابل شکست  اننگ کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دبئی، آئی سی سی میٹنگ جاری، ممبران پاک بھارت کرکٹ بورڈ میں سیزفائر کے خواہاں
بگ بیش لیگ کی انتظامیہ نے شائقین کرکٹ کی دلچسپی کیلیے منفرد اسکیم متعارف کرا دی
دوسرا ون ڈے، جنوبی افریقا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی
دسویں تھل جیپ ریلی کا آغاز، ملک بھر سے ریسرز مظفرگڑھ پہنچ گئے
پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے لیے واضح روڈ میپ کی ضرورت ہے، نائب صدر فیفا
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
Advertisement
Next Article
Exit mobile version