Advertisement

لیوس ہملٹن نے فارمولا ون میں شرکت کو ابوظہبی انکوائری سے مشروط کر دیا

عالمی شہرت یافتہ کار ڈرائیور لیوس ہملٹن نے اپنے فارمولا ون کار ریس مستقبل کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

لیوس ہملٹن نے فارمولا ون میں شرکت کو ابوظہبی گراں پری کی انکوائری سے مشروط کر دیا ہے ۔

مرسیڈیز کے ٹیم باس ٹوٹو وولف نے کہا ہے کہ ہملٹن ابوظہبی گراں پری کے متنازع  نتائج کے حوالے سے کافی پریشان ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ اس کی انکوائری جلد از جلد ہو۔

واضح رہے کہ ہملٹن ابوظہبی گراں پری ریس میں ریڈ بل کے ڈرائیور سے شکست کھا گئے تھے۔

ہملٹن نے الزام عائد کیا تھا کہ ریس ڈائریکٹر مائیکل میسی نے ریس کے نتائج کے لئے قوانین کو استعمال نہیں کیا گیا اور سیفٹی کار پیریڈ کی جانچ نہیں کی گئی۔

Advertisement

لیوس ہملٹن گورننگ باڈی کے فیصلے سے ناخوش تھے اور ان کا کہنا تھا کہ اب اس گورننگ باڈی پر میرا اعتبار نہیں رہا۔

ہملٹن کے ساتھ ان کی ٹیم نے بھی ابوظہبی گراں پری کے متنازع فیصلے پر آواز بلند کی، اسٹاف ممبرز کا کہنا تھا کہ یہ ریس سات مرتبہ کے عالمی چمپئین ہملٹن کے ہاتھ میں تھی۔

ایف آئی اے نے ابوظہبی گراں پری کے نتائج پر انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دوسرا ٹی 20، پاکستان کی سیریز میں شاندار واپسی، پروٹیز کو 9 وکٹوں سے شکست
پاک فوج کی زیرِ اہتمام شمالی وزیرستان میں ٹی 20 کرکٹ لیگ کا کامیاب انعقاد
ایشین یوتھ گیمز والی بال فائنل، ایران نے پاکستان کو ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version