Advertisement

سانحہ ساہیوال کیس، پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کی عدم موجودگی کے باعث سماعت ملتوی

سانحہ ساہیوال

سانحہ ساہیوال کیس، جسٹس علی باقر نجفی نے ریمارکس میں کہا کہ پراسیکیوٹرجنرل پنجاب کی عدم موجودگی میں کیس نہیں سن سکتے۔

لاہورہائیکورٹ نے سانحہ ساہیوال کیس میں پولیس اہلکاروں کی بریت کیخلاف درخواست پر پراسیکیوٹرجنرل پنجاب کو طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں سانحہ ساہیوال کیس سے متعلق پولیس اہلکاروں کی بریت کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے پراسیکیوٹرجنرل پنجاب کو آئندہ سماعت پر 24 جنوری کو معاونت کیلئے طلب کرلیا۔

جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس سرداراحمد نعیم پرمشتمل بنچ نے پنجاب حکومت کی اپیل پر سماعت کی۔

Advertisement

بیان سے منحرف ہونیوالا مدعی مقدمہ جلیل کے علاوہ سابق ڈی پی او ساہیوال علی ضیا اور تمام ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

دورانِ سماعت جسٹس علی باق نجفی نے ڈپٹی پراسیکیوٹرسے پوچھا کہ پراسکیوٹرجنرل پنجاب کہاں ہیں؟ جس پر ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے عدالت سے کہا کہ معذرت کیساتھ میں نے ابھی عدالت میں پہنچ کرآرڈر پڑھا کہ پراسیکیوٹرجنرل پنجاب کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

جسٹس علی باقرنجفی نےاستفسارکیا کہ آپ گزشتہ تاریخ پرموجود نہیں تھے؟

ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل نےعدالت کو جواب دیا کہ میں گزشتہ سماعت پرعدالت میں موجود تھا جس پر جسٹس علی باقرنجفی نے کہا کہ آرڈر میں لکھا ہوا ہے کہ پراسیکیوٹرجنرل پنجاب پیش ہوں گے۔ ہم پراسیکیوٹرجنرل پنجاب کو سنیں گے۔

سانحہ ساہیوال کیس میں پنجاب حکومت نے محض 2 ملزمان رمضان اور سیف اللہ کی بریت کو چیلنج کررکھا ہے۔ ٹرائل عدالت نے ملزم صفدر حسین، احسن خان، رمضان، سیف اللہ، حسنین اور ناصر کو بری کر دیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شہداءِ نومبر، لیفٹیننٹ کرنل محمدحسن حیدر شہیدسمیت 4 شہداءکی دوسری برسی
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
پیپلزپارٹی نے 27 ویں مجوزہ آئینی ترمیم کی کن شقوں پراتفاق نہیں کیا؟
27 ویں آئینی ترمیم ، وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ، پی پی کی تجاویز پر غور ہوگا
پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف کا مالدیپ کی بندرگاہ کا دورہ
پاکستان اپنے اصولی موقف پر ڈٹ گیا ، استنبول مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version