Advertisement

سیکڑوں پاونڈ وزن اٹھانے کی کوشش، خاتون ویٹ لفٹر بازو تڑوا بیٹھیں

ایک خاتون ویٹ لفٹر کو اس وقت شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑا جب 369 پاونڈ کا وزن اٹھاتے وقت ان کے ہاتھ کی ہڈی ٹوٹ گئی۔

پاور لفٹر رابن ماچاڈو دو دہائیوں سے ویٹ لفٹنگ کر رہی ہیں، لیکن ایک بھاری ورزش کے دوران قسمت نے ان کا ساتھ نہ دیا۔

حال ہی میں ماچاڈو کے  ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں انہیں وزن اٹھائے اٹھک بیٹھک کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

تاہم، جیسے ہی 35 سالہ ویٹ لفٹر ایک موقع پر وزن اٹھانے کی کوشش کی، راڈ ان کی کمر کی طرف کھسک گئی، یہ واقعی ایک خوفناک لمحہ تھا کیونکہ ان کے بازو ٹوٹنے کی آواز کو صاف سنا گیا۔ ویڈیو کے اچانک ختم ہونے سے پہلے ماچاڈو اذیت میں چیختی نظر آئیں۔

ریلی، نارتھ کیرولائنا سے تعلق رکھنے والی، تجربہ کار ویٹ لفٹر حیران رہ گئیں کہ ان کا بازو کیسے ٹوٹ گیا۔ حاکالنہ وہ ماضی میں بھی اتنا ہی وزن کئی بار اٹھا چکی ہیں۔

Advertisement

ماچاڈو نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ “جب میں نے دباؤ محسوس کیا اور زور سے ٹوٹنے کی آواز سنی، تو میرا پہلا خیال یہ تھا، کہ راڈ ٹوٹ گئی ہے۔”

“جب میں نے اپنے بازو پر نظر ڈالی تو ہڈی کو گوشت سے باہر نکلے پایا۔ میں اتنا دنگ رہ گئی کہ چیخ پڑی۔”

https://www.bolnews.com/urdu/latest/2022/01/307455/amp//video/7053186837753679151?is_from_webapp=1&sender_device=pc&web_id7044592949267924481

ماچاڈو نے انکشاف کیا کہ انہیں اس وقت غالباً ایڈرینالین کی وجہ سے کوئی درد محسوس نہیں ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ مجھے ہسپتال لے جایا گیا جہاں مجھے ایکسرے اور ایک ibuprofen دی گئی۔ وہاں پتہ چلا کہ میں اپنی بازو کی ہڈی توڑ بیٹھی تھی۔”

امریکا سے تعلق رکھنے والی ویٹ لفٹر اب @PowerLifting _Portagee  کے نام سے اپنا ٹک ٹاک پیج چلا رہی ہیں،تاکہ لوگوں میں لفٹنگ کو محفوظ اور درست طریقوں کے بارے میں آگاہی فراہم کی جاسکے۔

Advertisement
Advertisement

رابن ماچاڈو نے بتایا کہ ہڈی کو ٹھیک ہونے میں آٹھ ہفتے لگے اور ان کے بازو میں ایک پلیٹ اور آٹھ پیچ ڈالنے کی ضرورت پڑی۔

انہوں نے بتایا کہ سب سے برا حصہ میرے ریڈیل نیورونز کو پہنچنے والا نقصان تھا۔ میں اپنے انگوٹھے، شہادت کی انگلی اور درمیانی انگلی کو مشکل سے حرکت دے سکتی تھی۔

اتنی بھاینک چوٹ بھی ماچاڈو کو ویٹ لفٹنگ سے نہیں روک سکی،انہوں نے نہ صرف اپنے آپریشن کے صرف چار ماہ بعد اپنی پرانی ذاتی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا بلکہ صرف چھ ماہ بعد ان ریکارڈوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ماؤس کی طرح کام کرنے والا انوکھا چھلا تیار
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version