Advertisement

نور مقدم کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی

نور مقدم کیس

عدالت نے نور مقدم کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں نور مقدم قتل کیس میں تھراپی ورک کی ٹرائل کورٹ کے حکم کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

ملزم تھراپی ورکس کے امجد نے ملزم ظاہرجعفراورتفتیشی کے خلاف درخواست دائرکررکھی ہے۔

جسٹس عامر فاروق اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست گزار کے وکیل پیش نا ہونے پر کیس کی سماعت بغیر کاروائی کےملتوی کردی۔

وکیل تھراپی ورک اکرم قریشی کے دیرسےعدالت پیش پہنچنے پر جسٹس عامر فاروق نے وکیل اکرم قریشی سے کہا کہ آپ موجود نہیں تھے تو آپ کا کیس ملتوی ہوگیا ہے۔

Advertisement

وکیل درخواست گزارنےعدالت سے استدعا کی کہ عدالت 17 جنوری کے لیے کیس مقررکردے جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی مزید سماعت 17 جنوری کے لیے مقررکردی۔

تھراپی ورک کے امجد کی ملزم ظاہر جعفر کے خلاف کارروائی کی استدعا ٹرائل کورٹ نے خارج کر دی تھی۔

امجد کی درخواست میں تفتیشی افسرعبد الستارخان کے خلاف بھی کارروائی کی استدعا کی گئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version