Advertisement

سندھ کی میڈیکل جامعات نے پی ایم سی کے بعد صوبائی داخلہ پالیسی کو ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا

سندھ

سندھ

سندھ کی نجی میڈیکل جامعات نے پی ایم سی کے بعد صوبائی داخلہ پالیسی کو بھی ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا۔

سندھ بیشتر نجی میڈیکل جامعات نے خود ساختہ طور پر داخلے دے دیے اور طلباء پر فیس جمع کرانے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں جب کہ سندھ کی نجی میڈیکل جامعات نے طلباء سے خود ساختہ وصول کیے فارم کے کروڑوں روپے بھی ری فنڈ نہ کیے۔

خیال رہے سندھ حکومت نے نجی میڈیکل جامعات کے داخلے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے تحت کرنے کا اعلان کیا تھا۔

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی نے نجی میڈیکل کالجز کے داخلہ فارم 5 جنوری سے 20 جنوری تک وصول کیے ، جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی اسکروٹنی کا عمل مکمل ہونے سے قبل ہی نجی میڈیکل جامعات نے خود ساختہ طور پر داخلہ فہرست جاری کر دی ہے۔

ہزاروں طلباء سے نجی میڈیکل جامعات نے سرکاری جامعہ کی اسکروٹنی کا عمل مکمل ہونے سے قبل ہی لاکھوں روپے فیس وصول کرلی ہے ، نجی میڈیکل جامعات کی جانب سے طلباء کو ای میل کے ذریعے آفر لیٹر بھی جاری کر دیے گئے۔

Advertisement

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے تحت نجی میڈیکل کالجز و جامعات میں داخلے کیلئے اہل طلباء کی فہرست 25 جنوری کو جاری ہوگی ، جامعہ کو ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس پروگرام میں داخلے کیلئے کل 11ہزار کے قریب درخواستیں موصول ہوئیں اور اسکروٹنی کا عمل جاری ہے۔

دوسری جانب وائس چانسلر پروفیسر شاہد رسول نے کہا کہ سندھ کے طلباء کو ترجیح دینگے، داخلے کے عمل میں شفافیت و میرٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

ادھر ڈاکٹر فاطمہ عابد کا کہنا تھا کہ نجی میڈیکل کالجز و جامعات میں کل 1940 نشستوں پر کامیاب امیدواروں کی میرٹ لسٹ جلد جاری کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل ای۔فائلنگ سسٹم متعارف
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version