Advertisement

نااہل درباری منافقت کا استعارہ بن چکے ہیں، شہباز گل

شہباز گل کی عبوری ضمانت میں 26 جنوری تک توسیع

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ نااہل درباری منافقت کا استعارہ بن چکے ہیں۔

ڈاکٹر شہباز گِل نے احسن اقبال کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عوام سے مسترد ٹولہ معیشت کا ایکسپرٹ بنا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ روپے کی قدر مستحکم کرنے کیلئے ڈالر اڑانے والے معیشت پر بھاشن بازی کر رہے ہیں، نااہلوں کے دور میں صرف شریفوں اور انکے حواریوں کی معیشت مستحکم ہوئی۔

شہباز گِل نے کہا کہ ملکی معیشت 2018 میں وینٹیلیٹر پر تھی، تجارتی خسارہ 37 ارب ڈالر کی بلند تریں سطح پر چھوڑنے والے معیشت کے الف ب سے نابلد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایشین ٹائیگر بنانے کے جھوٹے دعوے کرنے والوں نے ملک کو ایشین بیگر بنا کر چھوڑا تھا، نااہل درباری منافقت کا استعارہ بن چکے ہیں۔

Advertisement

ڈاکٹر شہباز گِل نے مزید کہا کہ وفاقی وزیر ہو کر اقامے پر پلمبر کی جاب کرنے والے آج ملکی خود مختاری کی بات کر رہے ہیں۔

 اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم تقریریں اور اپوزیشن کی کردار کشی کے علاوہ کچھ نہیں کررہے، ان کے پاس ملک چلانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

رہنما (ن) لیگ نے کہا کہ ملک کو بد انتظامی کا جہنم بنادیا گیا ہے، سانحہ مری ان کی بد انتظامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، مری میں سیاح ساری رات برف میں پھنسے رہے لیکن حکمران سوتے رہے اور بعض تنظیم سازی میں مصروف رہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ نوجوان بے روزگاری کے ہاتھوں خود کشیاں کررہےہیں اور وزیر اعظم خوشحالی کی طرف جارہے ہیں۔

(ن) لیگ کے رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان کو کووڈ 19 کے ساتھ کووڈ18 کا بھی شکار ہے، اس کووڈ 18نے ملک میں رہنے والوں کا جینا حرام کیا ہے، ملک میں نااہلی اور نالائقی کا کورونا ہے، 99 فیصد عوام غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version