Advertisement

حسن علی کا بیوی اور بیٹی سے شاعرانہ انداز میں محبت کا اظہار

قومی ٹیم کے اسٹار بولر حسن علی نے اپنی بیوی اور بیٹی سے شاعرانہ انداز میں محبت کا اظہار کیا ہے۔

قومی ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر حسن علی نے سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے اپنی فیملی سے شاعرانہ انداز میں اظہار محبت کیا ہے۔

Advertisement

حسن علی نے کہا کہ ’فیملی، جہاں سے زندگی شروع ہوتی ہے اور محبت کبھی ختم نہیں ہوتی‘ جبکہ اس پیغام کے ساتھ انہوں نے اپنی بیوی اور بیٹی کے ساتھ تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ جوڑی انتہائی خوبصورت لگ رہی ہے جبکہ ان تصاویر میں حسن علی نے جامنی رنگ کی شیروانی زیب تن کی ہوئی ہے اور ان کی اہلیہ سامعہ خان نے عروسی جوڑا پہن رکھا ہے۔

Advertisement

تصایر میں حسن علی نے اپنی گود میں بیٹی کو بھی تھام رکھا ہے جو بہت خوش دکھائی دے رہی ہیں جبکہ ان کی بیٹی نے لعل رنگ کی شرٹ اور نیلی پینٹ پہن رکھی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یہ جوڑٰی پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں دیکھی گئی تھی جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی جبکہ یہ تصایر انہوں نے خود اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کی تھی۔

 

حسن علی کا ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’س سے فرق نہیں پڑتا کہ آپ کہا جارہے ہیں دراصل بات یہ ہے کہ آپ کے ساتھ کون ہے‘ جبکہ اس تصویر پر لاکھوں صارفین نے اپنی پسند کا اظہار کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چارلی کرک کی اہلیہ کا قاتل کو معاف کرنے کا اعلان؛ ٹرمپ نے ’’آزادی کا شہید‘‘ قرار دے دیا
سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے؟ اعلان ہوگیا
جعلی ڈگری کیس؛ جمشید دستی کو 7 سال قید کی سزا
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80 واں اجلاس؛ وزیر اعظم لندن سے نیویارک روانہ
جنوبی افریقہ کا دورہ پاکستان کے لیے اسکواڈ کا اعلان
سیلاب دو دلوں کو ملنے سے نہ روک سکا، دلہا کشتی پر دلہن بیاہ لایا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version