Advertisement

حکومت فیل وزیروں کا سرکس ہے، احسن اقبال

احسن اقبال

ہم نواز شریف کیساتھ مل کر ملکی ترقی کا آغاز کریں گے، احسن اقبال

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت فیل وزیروں کا سرکس ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت فیل وزیروں کا سرکس ہے، فیل وزیر اپنا شعبہ چلا نہیں سکتے قوم اور اپوزیشن کو لیکچر دیتے ہیں۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کو 1 ارب ڈالر کے عوض حکومت نے آئی ایم ایف کو فروخت کر دیا ہے، فارن فنڈنگ کیس کے پیش نظر حکومت گورنر ایس بی پی کے آگے ہاتھ باندھے کھڑی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا  کہ کسان لائنوں میں لگے ہوئے ہیں اور حکومت نے کھاد اسمگل کرا دی ، آنے والے دنوں میں گندم اور آٹے کا بحران آئے گا ، وزیر کہیں گے زیادہ روٹیاں کھانے سےآٹا بحران ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو کہا گیا ہے کہ اب آپ اسٹیٹ بینک سے سستا قرضہ نہیں لے سکتے ، حکومت اب کمرشل بینکوں سے قرضہ لے گی، اسٹیٹ بینک کی خود مختاری داؤ پر لگا دی گئی۔

احسن اقبال نے کہا تھا کہ اسٹیٹ بینک کے قانون میں سقم پر حکومت کے پاس وضاحت موجود نہیں ، اسٹیٹ بینک کا گورنر یا ڈپٹی گورنر پاکستانی ہونا چاہیے ، اس قانون کے تحت ڈپٹی گورنر یا بورڈ ممبر غیر ملکی ہو سکتے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا تھا کہ قانون کے تحت گورنر اسٹیٹ بینک اب 10 سال تک براجمان رہ سکتے ہیں ، بل کے تحت گورنر و ڈپٹی گورنر خود اپنی تنخواہیں مقرر کریں گے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ منافع خوری اور سٹے بازی کو کھلی چھوٹ دی ہوئی ہے ، حکومت کے فیل وزیر پچھلی حکومت میں کیڑے نکال رہے ہیں ، وزیر کسی وزارت میں فیل ہوتاہےتواس سےبڑی وزارت دی جاتی ہے ، گیس بحران کےذمے دارتوانائی پالیسی پرلیکچردے رہے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version