Advertisement

مفت لیور ٹرانسپلانٹ کی سہولت صوبائی حکومت کا عوام کے لئے بڑا تحفہ ہے، محمود خان

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ مفت لیور اور کڈنی ٹرانسپلانٹ کی سہولت صوبائی حکومت کا عوام کے لئے بڑا تحفہ ہے۔

 خیبر پختونخوا حکومت، اسٹیٹ لائف انشورنس اور پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوگئے ہیں، اب پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ لاہور میں خیبر پختونخواہ کے مریضوں کا مفت لیور اور کڈنی  ٹرانسپلانٹ کیا جائے گا۔

مفت لیور اور کڈنی  ٹرانسپلانٹ کی یہ سہولت صوبائی حکومت کے صحت کارڈ اسکیم کے تحت دستیاب ہوگی، لیور ٹرانسپلانٹ پر فی مریض 50 لاکھ جبکہ کڈنی ٹرانسپلانٹ پر فی مریض 14 لاکھ روپے کا خرچہ صحت کارڈ کے تحت صوبائی برداشت کرے گی۔

 وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ جیسے اہم ادارے میں مفت لیور اور کڈنی ٹرانسپلانٹ کی سہولت صوبائی حکومت کا عوام کے لئے بڑا تحفہ ہے، ملک کے دیگر اہم اداروں میں بھی صوبے کے عوام کو مفت لیور اور کڈنی ٹرانسپلانٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ صحت کارڈ اسکیم کے تحت کینسر کے مفت علاج کو بھی شامل کیا جائے گا، وسیع تر عوامی مفاد میں مفت او پی ڈی سروسز کو بھی صحت کارڈ اسکیم میں شامل کیا جا رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version