Advertisement

پی ایس ایل 7 کا تھیم سانگ بھی پچھلے کی طرح متنازع ہوگا؟

پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کے لئے آفیشل تھیم سانگ کے انتخاب کا مرحلہ آن پہنچا ہے، اگلے ہفتے اس تھیم سانگ کو ریلیز کر دیا جائے گا۔

پی ایس ایل سیزن 7 آفیشل تھیم سانگ کو عاطف اسلم اور آئمہ بیگ نے گایا ہے، اس گانے کو عبداللہ صدیق نے کمپوز کیا ہے۔

پی سی بی کے چئیرمین رمیز راجہ نے اس تھیم سانگ کے اسپانسر کے لئے اپنی مارکیٹنگ ٹیم کو متحرک کر دیا ہے ، تاکہ یہ گانا جلد از جلد لوگوں میں مقبولیت حاصل کر لے۔ پاکستان سپر لیگ اس تھیم سانگ کو اگلے ہفتے ریلیز کرنے جا رہی ہے۔

https://twitter.com/thePSLt20/status/1481642630291156992

اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ 2016 میں جب پی ایس ایل کے پہلے سیزن کا آغاز ہوا تھا تو اس وقت پی سی بی کی تمام مشینری ایک طرف اس ایونٹ کو کامیاب بنانے میں لگی تھی جبکہ علی ظفر کے تھیم سانگ نے اس ایونٹ کو دوام بخشا تھا۔

Advertisement

عوام نے پی ایس ایل  کے پہلے سیزن میں موسیقی کے تڑکے کو بے حد پسند کیا تھا، اور اس نے مقبولیت کے ریکارڈ قائم کر دیئے تھے۔

قارئین کی دلچسپی کے لئے ان سطروں میں ہم آپ کو پی ایس ایل کے تھیم سانگز کی تاریخ کا احوال بتائیں گے۔

پی ایس ایل 2016

پی اییس ایل سیزن ون کا تھیم سانگ 20 ستمبر 2015 میں ریلیز کیا گیا تھا یہ گانا علی ظفر نے گایا تھا ، جس کے بول تھے ، اب کھیل کے دکھا ، اس گانے کو علی ظفر نے ہی لکھا تھا۔

یہ گانا 4 فروری 2016 کو وڈیو کی صورت میں مارکیٹ میں پیش کیا گیا جس نے آڈیو کے بھی ریکارڈ توڑ دیئے ، ہر بچے کی زبان پر اس گانے کے بول تھے۔

Advertisement

پاکستان سپر لیگ کے پہلے کامیاب سیزن کے انعقاد کے ساتھ اس تھیم سانگ بھی بے حد مقبولیت حاصل کی۔

پی ایس ایل 2017

پہلے سیزن کی طرح پی ایس ایل کے دوسرے سیزن کے لئے بھی تھیم سانگ کی اہمیت کو سمجھا گیا اور گزشتہ گانے کی مقبولیت کے بعد سب کی نگاہوں کا مرکز علی ظفر ہی تھے ۔

علی ظفر نے دوسرے پی ایس ایل کا تھیم سانگ بھی خود ہی لکھا اور خوبصورت انداز میں گایا۔ اس کے بول تھے اب کھیل جمے گا۔

دوسرے سیزن کے تھیم سانگ کو آڈیو یکم جنوری 2017 کو ریلیز کیا گیا جبکہ اس گانے کا وڈیو 30 جنوری کا مارکیٹ میں لانچ کیا گیا، پہلے آڈیو سب کی زبان پر چھایا رہا۔

Advertisement

اس گانے کی وڈیو نے جب مارکیٹ میں قدم رکھا تو پھر سب کی آنکھوں کو بھا گئی۔ یوں یہ تھیم سانگ بھی کامیابی سے ہمکنار ہوا۔

پی ایس ایل 2018

پی ایس ایل سیزن تھری تھیم سانگ کے لئے بھی انتخاب کی نظریں علی ظفر پر ٹکی تھیں ، علی ظفر نے پی ایس ایل انتظامیہ کو مایوس نہیں کیا ، اور دل سے جان لگا دے تھیم سانگ گا کر اپنے تھیم سانگ کی ہیٹرک مکمل کی۔

پی ایس ایل سیزن تھری کا تھیم سانگ براہ راست 28 جنوری 2018 کو وڈیو کی صورت میں ریلیز کیا گیا۔ جس نے گزشتہ دو سیزن کی طرح کامیابی سمیٹی۔

Advertisement

پی ایس ایل 2019

مسلسل تین سیزن میں بہترین تھیم سانگ دینے کے بعد علی ظفر نے چوتھے سیزن میں دوسرے سنگرز کو آگے آنے کا موقع دیا، اور چوتھے سیزن کے تھیم سانگ کے لئے فواد خان کے نام قرعہ فال نکلا۔

پی ایس ایل سیزن فور 2019 کو تھیم سانگ شجاع حیدر نے لکھا تھا جسے فواد خان نے گایا۔ یہ تھیم سانگ علی ظفر کے تھیم سانگ کی طرح مقبولیت تو حاصل نہ کر سکا مگر پی ایس ایل کو اچھی سپورٹ دینے میں کامیاب ضرور ہوا۔

پی ایس ایل سیزن 2020

پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو 2020 کے لئے انتظامیہ نے مزید کچھ نیا کرنے کا ارادہ کیا اور چار سنگرز کو سیزن 5 کا تھیم سانگ گانے کا ٹاسک دیا۔

Advertisement

پی ایس ایل سیزن 5 کے تھیم سانگ کو علی عظمت ، ہارون رشید ، عاصم اظہر اور عارف لوہار نے گایا ، اس گانے کے بول تھے تیار ہیں ، اور اس تھیم سانگ کو ذوالفقار جبار خان نے تحریر کیا تھا۔

یہ پہلا موقع تھا کہ جب کسی ٹی ٹوئنٹی لیگ کے تھیم سانگ کو چار سنگرز نے مل کر گایا ہو ، یہ تجربہ نہایت ہی اچھا تھا ، یہ گانا 28 جنوری 2020 کو ریلیز کیا گیا۔

پی ایس ایل سیزن 5 کا یہ تھیم سانگ شاید مقبولیت حاصل کر لیتا مگر اس سے قبل ہی عالمی وباء کورونا نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، سب کی نظریں کورونا پر ٹکی رہی، جس کی وجہ سے یہ گانا اپنی جگہ نہ بنا سکا۔

پی ایس ایل 2021

پاکستان سپر لیگ کا سیزن 6 کورونا کے بعد یہ پہلا میلا تھا جو یو اے ای میں سجنے جا رہا تھا، اس کے لئے تھیم سانگ کی تیاری کی ذمہ داری آئمہ بیگ اور نصیبو لعل کے حصے میں آئی ۔

پی ایس ایل سیزن 6 کا تھیم سانگ گروو میرا کے نام سے 6 فروری کو لانچ کیا گیا ، مگر یہ تھیم سانگ بد قسمتی سے دلچسپی کی منزلوں کو نہ پہنچ سکا۔

Advertisement

پی ایس ایل سیزن 6 کے اس تھیم سانگ کو سابق کھلاڑیوں نے بھی تنقید کا نشانہ بنایا ، اس تھیم سانگ کی طرز ، بول، موسیقی اور سنگرز سب کچھ تنقید کے نشانے پر رہے۔

پی ایس ایل سیزن 6 کے تھیم سانگ کی عوام میں کم مقبولیت کے باعث اس مرتبہ پی ایس ایل انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ تھیم سانگ کی کوالٹی ہر لحاظ سے بہترین ہونی چاہیئے۔

پی ایس ایل سیزن 2022

پاکستان سپر لیگ کا ساتواں ایڈیشن رواں ماہ کے آخری ہفتے میں شروع ہونے والا ہے جس کی تیاریاں جاری ہیں ، اومیکرون کا خدشہ اپنی جگہ مگر اس سیزن کے تھیم سانگ کی خصوصی تیاری کی جا رہی ہے۔

پی ایس ایل سیزن 7 کے تھیم سانگ کے لئے عاطف اسلم اور آئمہ بیگ کے کندھوں پر بھاری ذمہ داری آن پڑی ہے ، جب اس تھیم سانگ کو پرڈیوس کرنے کی ذمہ داری عبداللہ صدیقی پر ہے۔

https://twitter.com/thePSLt20/status/1481642630291156992

عاطف اسلم ایک منجھے ہوئے سنگر ہیں وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ اس تھیم سانگ کی کیا اہمیت ہے یہ تھیم سانگ پی ایس ایل کی کامیابی کا استعارہ ہے ، انہیں یہ بھی معلوم ہے کہ سیزن 6 کے ناکام تھیم سانگ کی سنگر آئمہ بیگ بھی ان کے ساتھ ہیں۔

کرکٹ فینز بھی پی ایس ایل سیزن 7 کے تھیم سانگ کے انتظار میں ہیں.

اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ دونوں پی ایس ایل سیزن 7 کے تھیم سانگ کے ساتھ کتنا انصاف کر پائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version