ٹیچر کو رقص کرنے پر طلاق، نوکری سے بھی ہاتھ دھونا پڑگیا

ٹیچر
مصری ٹیچر کو بیلی ڈانس کرنے پر شوہر نے طلاق دے دی اور تعلیمی ادارے نے بھی نوکری سے نکال دیا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصری اسکول ٹیچر نے ایک تقریب کے دوران بیلی ڈانس کیا لیکن اس دوران انہوں نے بیلی ڈانسر کی طرح مختصر لباس پہننے کے بجائے اسکارف اور پورے کپڑے پہن رکھے تھے لیکن اس کے باوجود کسی نے خاتون کی اجازت کے بغیر ویڈیو ریکارڈ کرکے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہوتے ہی پرائمری اسکول ٹیچر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور جیسے ہی ویڈیو ان کے شوہر تک پہنچی انہوں نے آیا یوسف کو طلاق دے دی جب کہ اسکول کی جانب سے بھی خاتون کو نوکری سے نکال دیا گیا۔
ایرا یوسف نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ نامعلوم شخص کی جانب سے مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی گئی اور میری اجازت کے بغیر ویڈیو بناکر اپ لوڈ کردی جس سے میری زندگی تباہ ہوگئی۔
خاتون اسکول ٹیچر نے ویڈیو بنانے اور اپ لوڈ کرنے والے شخص کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میری اجازت کے بغیر ویڈیو بنانے پر عدالت جاؤں گی۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر بھی خاتون کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ ایک صارف نے لکھا ’’ استاد کو رول ماڈل ہونا چاہیے لیکن اس حرکت سے ایک بری مثال قائم ہوئی ہے‘‘۔
بعد ازاں اسکول کی جانب سے عربی اسکول ٹیچر ایرا یوسف کو نوکری پر واپس بلالیا گیا جس پر خاتون نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب میری زندگی نارمل ہونا شروع ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News