Advertisement

حسان خاور آپکی کارکردگی صرف خاموش سائیں بزدار کی چاپلوسی کرنا ہے، عظمیٰ بخاری

عظمیٰ بخاری

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ حسان خاور آپکی کارکردگی صرف خاموش سائیں بزدار کی چاپلوسی کرنا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے ترجمان پنجاب حکومت کی پریس کانفرنس پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ مسٹر پرچی ترجمان آپکی کارکردگی صرف خاموش سائیں بزدار کی چاپلوسی کرنا ہے، آپ چاپلوسی اور تابعداری میں فیاض چوہان، شہباز گل اور فردوس عاشق کو بھی پیچھے چھوڑنے کے ریس میں لگے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف ہر درباری وزیر، مشیر کے عصاب پر سوار ہیں، سیاسی بونے خبروں میں زندہ رہنے کے لئے بار بار نواز شریف کا نام استعمال کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی ترجمانوں نواز شریف کا نام لے کر ”آلو چاٹ “اور ”دہی بھلے“ کی آواز لگانے آجاتے ہیں، عمران خان اور ان کے وزراء کے پاس عوام کو دینے کے لئے کچھ نہیں ہے، اگر اس حکومت سے نواز شریف اور شہباز شریف کا ذکر نکال دیں تو یہ سڑک پر آجائیں۔

Advertisement

ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ جنم جنم لوٹے اور ہر بوٹ میں فٹ آنے والے لوگ ہمیں ڈیل یا ڈھیل کا درس نہ دیں، عمران خان نے ڈیل کر کے حکومت لی اب جیل کے خوف نئی ڈیل کے لئے ہاتھ پاﺅں مار رہے ہیں، مسلم لیگ (ن) اور نواز شریف اپنے بیانیے ”ووٹ کو عزت دو“ پر قائم و دائم ہیں۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوامی طاقت سے دوبارہ دو تہائی اکثر حاصل کرے گی، آنے والا وقت صرف مسلم لیگ (ن) اور میاں نواز شریف کا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version