Advertisement

قوم کے مجرموں کے لیے کوئی ڈیل اور ڈھیل نہیں، انھیں سزا ملے گی، حسان خاور

حسان خاور

حسان خاور نے کہا ہے کہ اس قوم کے مجرموں کے لیے کوئی ڈیل اور ڈھیل نہیں انھیں سزا ملے گی۔ اپوزیشن نہ ہی پارلیمینٹ میں کچھ کرسکتی ہے اور نہ ہی باہر۔ 

ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روڈا کے معاملے پر ہم سپریم کورٹ جائیں گے کیونکہ یہ ہمارا حق ہے۔ یہ وہ پراجیکٹ ہے جس سے لاہور شہر دوبارہ زندہ ہوجائے گا۔ جب ہائیکورٹ کا فیصلہ آیا تو اس فیصلے میں جس کے قانون کے تحت ہم نے کام کیا اس کی شقوں کو کالعدم قرار دیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہم یہاں مزید نو ڈبل ڈیکر بسوں کو لارہے ہیں اور یہ جلد پورے پنجاب میں چلیں گی۔ ہم یہاں بیس سے زائد ریسٹ ہاوسز کو ٹوورزم ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ ملا رہے ہیں جن سے سیاحوں کو فائدہ پہنچایا جائے گا۔ ڈبل ڈیکر بسیں سیاحوں کو لاہور کے تاریخی مقامات کی سیر کے لیے بہت اہم ہیں۔ہمیں بہت خیال رکھنا ہے کہ معاشرے کا ہر طبقہ ہمارے ساتھ چلے۔

ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ مینٹل ہیلتھ مریضوں کے لیے ڈبل ڈیکر بسوں کا سفر بالکل فری کیا جا رہا ہے۔ ہم ہفتے میں ایک بار ان بسوں پر مینٹل ہیلتھ مریضوں کو فری سیر کروائیں گے۔ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ہم ہر طبقے کے لوگوں کے لیے خاص کام کررہے ہیں۔ مینٹل ہیلتھ کے مریض وہ ہیں جن کو ان کے گھر والے چھوڑ جاتے ہیں۔ ان دماغی مریضوں کو یہ احساس دلانا ہے کہ ہم ان کی فیملی ہیں۔

حسان خاور نے کہا کہ وہ معاشرہ کبھی ترقی نہیں کرتا جو مسائل کو دیکھ کر آنکھیں بند کرلے۔ قصور سے لاہور تک آ کر دیکھ لیں کوئی جگہ ایسی نظر نہیں آئے گی جہاں لوگ نہ رہ رہے ہوں۔ اب جہاں بھی جاؤ وہاں ٹریفک کے مسائل کا سامنا ہے۔ لاہور کو مینج کرنے کے لیے ہمیں پلاننگ کرنا بہت ضروری ہے۔ اس وقت ضروری ہے کہ ایسا ماسٹر پلان کیا جائے جس سے لاہور کے بے ہنگم پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

Advertisement

انھوں نے میڈیا سے گفتگو میں مذید کہا کہ ہم اس سال جشن بہاراں بھی بہت دھوم دھام سے منائیں گے۔ بسنت نہیں منا سکتے لیکن ان تہواروں کو زندہ رکھنا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
حکومت کے معاشی استحکام کے واضح ثبوت سامنے آگئے، وزیر خزانہ کی معاشی ٹیم کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس
’ن لیگ نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی سے حمایت مانگ لی‘
رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز
’’کراچی میں روڈ نہیں، صرف چالان ہیں، فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج ہوگا‘‘
پاکستان غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے واضح موقف پیش کرے گا، دفترخارجہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version