Advertisement

انگلینڈ کا دورہ منسوخ کرنے پر ایلکس ہیلز کا ردعمل

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل ) کی ٹیم اسلام آباد یونائٹیڈ میں شامل انگلینڈ کے کرکٹر ایلیکس ہیلز کا کہنا ہے کہ اکتوبر میں شیڈولڈ انگلینڈ کا دورہ پاکستان منسوخ کرنے کا کوئی جواز نہیں تھا، انہوں نے ہمیشہ پاکستان میں کرکٹ کو انجوائے کیا اور یہاں خود کو محفوظ محسوس کیا ۔

تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل یکو انٹرویو دیتے ہوئے ایلکس ہیلز نے اپنے کیریئر، مستقبل ، اسلام آباد یونائٹیڈ اور پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کے معاملات پر بات کی۔

ایلیکس ہیلز ان 24 انگلش کرکٹرز میں سے ایک ہیں جو اس سال پاکستان سپر لیگ کیلئے مختلف فرنچائزز کی نمائندگی کررہے ہیں، یہ 24 کرکٹرز انگلینڈ کے دورہ پاکستان کی منسوخی کے 3 ماہ بعد ہی پاکستان آئے ہیں، ان میں سے 8 کرکٹرز ایسے ہیں جو انگلینڈ کی موجودہ ٹیم کا حصہ ہیں۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ دورے کی منسوخی کے 3 ماہ بعد 24 انگلش کرکٹرز کی پاکستان آمد کیا پیغام دیتی ہے تو ایلیکس ہیلز نے کہا کہ پیغام یہی جاتا ہے کہ انگلینڈ کا دورہ پاکستان منسوخ کرنے کا کوئی جواز نہیں تھا۔

انگلینڈ کی جانب سے 70 ون ڈے، 60 ٹی ٹوئنٹیز اور 11 ٹیسٹ میچز کھیلنے والے ایلیکس ہیلز نے کہا کہ جس طرح پاکستان ٹیم کووڈ وبا کے دوران انگلینڈ آئی اور ای سی بی کی مدد کی اس کے بعد مختصر دورے سے انکاری ہونے کا جواز نہیں تھا۔

Advertisement

ہیلز نے کہا کہ وہ متعدد بار پاکستان کا دورہ کرچکے ہیں، یہاں کی مہمان نوازی بہت زبردست ہے اور کھیل کا معیار بہت عمدہ ہے، فینز کرکٹ کے لیے ہمیشہ پرجوش ہوتے ہیں، یہ کرکٹ کیلئے بہترین جگہ ہے اور یہاں ہمیشہ خود کو ہر طرح سے محفوظ محسوس کیا۔

انہوں نے کہاکہ اسلام آباد یونائیٹیڈ اور پشاور زلمی کے درمیان ہونیوالے میچ میں 25 فیصد تماشائی ہی گراؤنڈ پر موجود تھے مگر ان کا شور اور جوش یہ احساس دے رہا تھا کہ ہم ہاؤس فل تماشائیوں کے سامنے کرکٹ کھیل رہے ہیں۔

ایک سوال پر انگلش کرکٹر نے کہا کہ انہوں نے پاکستان کا متعدد مرتبہ دورہ کیا مگر پاکستان گھومنے کا موقع نہیں ملا، پہلے سکیورٹی کی سختیاں اور پھر بائیو سکیور ببل کی بندشوں کی وجہ سے موقع نہیں ملا کہ اس ملک کی خوبصورتی دیکھ سکیں مگر مستقبل میں اگر معاملات ٹھیک رہے تو وہ یہاں کا کلچر ضرور دیکھنا چاہیں گے۔

انگلش کرکٹر نے پاکستان سپر لیگ کے معیار کی بھی تعریف کی اور کہا کہ اس ٹورنامنٹ میں کرکٹ کا اعلی معیار ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ دنیا کی بہترین لیگز میں سے ایک ہے،جبکہ اس کا معیار یقینی طور پر آئی پی ایل کے قریب تر اور بگ بیش لیگ کے ہم پلہ  ہے ۔

ایلیکس ہیلز 2020میں کراچی کنگز کا حصہ تھے جس کے بعد وہ اسلام آباد یونائٹیڈ کا حصہ ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version