Advertisement

شہریوں کو درپیش مشکلات کا فوری حل حکومتی اداروں کی زمے داری ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ بارشوں کے دوران شہریوں کو درپیش مشکلات کا فوری حل حکومتی اداروں کی زمے داری ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کوئٹہ میں بارش سے پیدا ہونے والی صورتحال پر عوامی شکایات کا نوٹس لے لیا ہے۔

وزیراعلی بلوچستان نے ایڈمنسٹریٹر کیو ایم سی واسا اور کمشنر کوئٹہ کو نکاسی آب کے لیے جنگی بنیادوں پر اقدامات کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو درپیش مشکلات و مسائل کا فوری حل حکومتی اداروں کی زمے داری ہے۔

میر عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ صفائی کا عملہ ضروری مشنری متاثرہ علاقوں میں پہنچا کر کام کا آغاز کرے،  متاثرہ علاقوں سے نکاسی آب اور صفائی کرکے ویڈیو اور تصاویر انہیں بھجوائی جائیں۔

وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ کیو ایم سی اور واسا کا عملہ پوری طرح الرٹ رہتے ہوئے شہریوں کی مدد کرے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ نکاسی آب اور صفائی کے اقدامات میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

واضح رہے کہ بلوچستان سمیت ملک کے دیگر شہروں میں بھی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔

 محکمہ موسمیات کے ڈائیریکٹر سردار سرفراز کے مطابق کراچی میں گرج چمک کے ساتھ درمیانی اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے، 4 جنوری (آج) سے شہر میں سسٹم کے تحت بوندا باندی بھی ہوسکتی ہے۔

ڈی جی میٹ سردارسرفراز نے بتایاکہ سسٹم ملک کے شمالی علاقوں میں بھی بارش کا باعث بن سکتا ہے،کراچی میں 3 جنوری سے سرد ہوائیں مسلسل چل رہی ہیں۔

کراچی میں 4 اور 6 جنوری کو موسم سرما کی دوسری بارش کا امکان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version