Advertisement

لذت اور غذائیت سے مالامال پھل کیوی

کیوی ایک ترش ذائقے والا پھل ہے جو باہر سے چیکو سے ملتا جلتا خاکی اور اندر سے کھیرے یا ککڑی جیسا تروتازہ سبز رنگ کے گودے والا رس دار پھل ہے۔

یہ پھل چین سے تعلق رکھتا ہے جو مغربی ممالک میں میٹھے پکوانوں میں استعمال کیا جاتا ہے جبکہ اب پاکستان میں بھی دستیاب ہے البتہ نایاب ہونے کی وجہ سے یہ پھل مہنگا مگر غذائیت سے بھرپور پھل ہے۔

کیوی کو اس کی غذائی خصوصیات کی وجہ سے دنیا بھر میں بےحد اہمیت حاصل ہے، کیوی پھل میں کئی طرح کے حیاتین اور ایسے غذائی اجزا پائے جاتے ہیں جو آپ کو تونائی فراہم کرتے ہیں۔

کیوی میں موجود غذائیت

کیوی ذائقے میں ترش ہوتا ہے یعنی اس میں وٹامن سی کی بھرپور مقدار موجود ہوتی ہے کیوی پھل کی 100 گرام مقدار میں ایک سو 54 فیصد وٹامن سی پاہا جاتا ہے جو دیگر ترش پھلوں کے مقابلے کئی زیادہ ہے، وٹامن سی طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ ہے جو جسم سے زہریلے مادوں اور کینسر کا سبب بننے والے عناصر کے اخراج میں مدد دیتا ہے۔

Advertisement

اس کے علاوہ کیوی میں وٹامن ای، وٹامن کے، پوٹاشیم اور فولیٹ کی بھی وافر مقدار موجود ہوتا ہے۔

کیوی کے حیران کن فوائد

شوگر کے مریضوں کے لئے مفید

100 گرام کیوی میں صرف 5 گرام گلوکوس ہوتا ہے جو کہ اسے شوگر کے مریضوں کے لئے بہترین پھل بناتا ہے، کیوی بلڈ شوگر لیول کو متوازن رکھتا ہے اس میں گلیسمک انڈکس بےحد کم ہوتا ہے جبکہ میٹھا کھانے کی خواہش بھی پوری ہو جاتی ہے۔

دمہ کے مریضوں کے لئے مفید

  کیوی دمہ جیسی سانس کی بیماریوں کو بہتر کرنے کے لئے مفید ہے اگر آپ دمے کے مرض سے نجات چاہتے ہیں تو کیوی کو ہفتے میں 2 سے 3 بار لازمی استعمال کریں اس کے علاوہ حاملہ خواتین کے لئے بھی کیوی کا استعمال بےحد مفید ہے۔

Advertisement

ہاضمے کے لئے مفید

کیوی ایک رسیلا پھل ہے اور اس میں پانی بھی وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ کیوی ہاضمے کے لئے بھی بہترین ہے اور اس میں بھاری مقدار میں فائبربھی موجود ہوتا ہے جو اسے جلد ہضم بناتا ہے۔

کینسر میں مفید

کینسر جیسی مہلک بیماری میں بھی کیوی کا استعمال مفید ہے ماہرین کے مطابق کیوی منہ کے کینسر سے بچاتا ہے اس میں موجود وٹامن سی جسم میں موجود فری ریڈیکلز سے لڑتا ہے اور کینسر کے خدشات کو کم کرتا ہے۔

امراضِ قلب میں مفید

کیوی میں پوٹاشیم کی بھاری مقدار موجود ہوتی ہے جو کہ دل کی صحت کے لیے ضروری غذائی جُز ہے، مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ صرف پوٹاشیم ایسا غذائی جُز ہے جو کہ دل کی بیماریوں کے خلاف ڈرامائی طور پر حفاظتی اثر ڈال سکتا ہے یہی وجہ ہے کہ کیوی کا استعمال امراضِ قلب سے بچاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
Advertisement
Next Article
Exit mobile version