Advertisement

ایران نے ڈونلڈ ٹرمپ کے قتل کی ویڈیو جاری کردی

ڈونلڈ ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ

ایرانی سپریم لیڈر کی ویب سائٹ پر امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کی اینیمیٹڈ ویڈیو جاری کی گئی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران کی جانب سے یہ ویڈیو ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کی برسی کے موقع پر ریلیز کی گئی ہے جسے ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کے دوران امریکی فوج نے بغداد میں ایک ڈرون حملے میں قتل کردیا تھا۔

ایران کے سپریم لیڈر کی ویب سائٹ سے جاری ہونے والی ویڈیو میں جدید ترین ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ایک روبوٹ کے ذریعے ڈرون حملے میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہلاکت کی فرضی منظر کشی کی گئی ہے۔

ویڈیو میں امریکی ریاست فلوریڈا میں ڈونلڈ ٹرمپ کا گھر دکھایا گیا ہے جہاں وہ پام بیج میں گولف کھیلنے میں مصروف ہیں اور اس موقع پر ان کے ہمراہ سابق امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو بھی موجود ہیں۔

ویڈیو میں یہ پیغام دیا گیا کہ جس کسی نے بھی ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سیلمانی کو قتل کیا اور جس نے اس کا حکم دیا، دونوں کو اس کا حساب دینا پڑے گا اور ان سے بدلہ ضرور لیا جائے گا۔

دوسری جانب ٹوئٹر پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں جب وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری جین بیسکی سے سابق امریکی صدر کی قتل کی ویڈیو سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کسی قسم کا جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر کی جانب سے ایک اشتعال انگیز ویڈیو جاری کی گئی ہے لیکن میں اس پر کسی قسم کا تبصرہ نہیں کروں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version