Advertisement

وزیراعظم کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

وزیراعظم کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ختم ہوگیا،اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے جس کے مطابق وزیراعظم نے معاشی ترقی کی گروتھ 5 اعشاریہ 37 فیصد تک جانے سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ کورونا کے باوجود معاشی ترقی کا 5 اعشاریہ 37 فیصد تک جانا بڑی کامیابی ہے.

Advertisement

اجلاس میں اکانومسٹ اور بلوم برگ کی تازہ رپورٹس پیش کی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں رانا شمیم کیس پر بھی بریفنگ دی گئی جس پر وزیراعظم نے کہا کہ ایک مخصوص مافیا عدلیہ کو دباؤ میں لانے کی کوشش میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سب مل کر عدالتوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں، ججز کو دباؤ میں لا کر من پسند فیصلے لینے کی کوشش ماضی میں بھی ہوئی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ (ن) لیگ کی عدالیہ کو دباؤ میں لانے کی تاریخ سب کے سامنے ہے۔

اس سے قبل وزیر اعظم نے کہا ہے کہ حکومت ذاتی مفاد کے لیے نہیں بلکہ عوامی فلاح کے لیے کام کررہی ہے۔

 وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت راوی اربن ڈیویلپمنٹ اور سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبہ پر پیشرفت کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ راوی اربن ڈیویلپمنٹ اور سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبے ملک کے لیے اہم ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ حکومت کسی ذاتی مفاد کے لیے نہیں بلکہ عوامی فلاح و بہبود کے لیے کام کررہی ہے ، یہ منصوبے لاہور میں تنگی اور آلودگی کو کم کر نے کے لیے ضروری ہیں ، منصوبوں کے اہداف  معینہ وقت پر نا پورا کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

عمران خان نے کہا کہ ہماری حکومت نے تعمیرات کے تاریخ ساز منصوبے شروع کیے جس کی طرف پچھلے 20 سالوں میں کسی حکومت نے توجہ نا دی ، پارکس، فضلے کا سدباب، صاف توانائی اور بین الاقوامی معیار ان منصوبوں کو ماحول دوست بنائے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پنجاب حکومت ان منصوبوں کے خلاف زیر التوا مقدمات کی موثر پیروی کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version