Advertisement

بھارت، گوا میں اسکول اور کالجز 15 فروری تک بند رہیں گے

بھارتی ریاست گوا میں اسکول اور کالجز 15 فروری تک بند رہیں گے۔ اِس بات کا فیصلہ گوا کی ریاستی حکومت نے ریاست میں بڑھتے کورونا وائرس کے کیسز کو دیکھتے ہوئے کیا ہے۔

گوا کے سیکرٹری ریوینیو سنجے کمار کی جانب سے جاری نئے آرڈر کے مطابق اسکول اور کالجز 15 فروری تک بند رہیں گے تاہم اساتذہ آن لائن کلاسز لینے کے لیے اپنے اپنے اداروں میں حاضر ہوں گے۔

حکم نامے میں یہ بھی درج ہے کہ 15 فروری تک کالج اور دیگر بڑے تعلیمی ادارے امتحانات کے انعقاد کے علاوہ بند رہیں گے جبکہ اساتذہ آن لائن کلاسز کے انعقاد کے لیے آتے رہیں گے۔

جاری کیے گئے حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ریاست بھر میں عوامی اجتماعات ہالز، آڈیٹوریمز، کمیونٹی ہالز، منڈپ اور کھلے مقامات پر 50 فیصد گنجائش کے تحت منعقد کیے جا سکیں گے۔

Advertisement

گوا آنے والے سیاحوں اور دیگر افراد کے لیے ہدایات ہیں کہ اُنہیں اپنے پاس کورونا ویکسین کی دونوں خوراکوں کا سرٹیفکیٹ رکھنا ہوگا اور آخری ویکسین کو 15 دن گزر چکے ہوں۔

ایسے افراد جن کا پی سی آر ٹیسٹ منفی آیا ہو اور رپورٹ کو 72 گھنٹوں سے زائد نہ گزرے ہوں، وہ بھی گوا میں داخل ہو سکتے ہیں۔

گوا حکومت کی ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے شخص کو بھارتی قوانین کے تحت سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ریاست گوا کے حکم کے مطابق سنیما ہالز، کیسینو، تفریحی کشتیاں، واٹر پارکس اور تفریحی پارکس وغیرہ بھی 50 فیصد گنجائش کے تحت ہی کھولے جا سکیں گے جبکہ حفاظتی تدابیر جیسے ماسک، سینیٹائزر اور تھرمل اسکریننگ وغیرہ کا استعمال بھی لازمی کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آسام میں بھارتی گرفت کمزور، ایک سال میں 35 بھارتی فوجی باغیوں کے ہاتھوں ہلاک
اگر ضرورت پڑی توکوئی امریکی سرپرستی میں حماس کوختم کرےگا، ڈونلڈٹرمپ
پیوٹن کا ٹرمپ کو فون، مشرق وسطیٰ میں قیام امن پر مبارکباد دی
مکہ مکرمہ، جدید ترین شاہ سلمان گیٹ منصوبے کا اعلان کر دیا گیا
بھارت روس سے تیل نہیں خریدے گا،ٹرمپ کا دعویٰ ،مودی سرکار یقین دہانی سے مکرگئی
مراکش کے ساحل پر المناک منظر، ہر آنکھ کو رنجیدہ کردیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version