بلال یاسین حملہ کیس میں اسلحہ فراہمی کے الزام میں 3 ملزمان کی ضمانتیں منظور

عدالت نے ملزم ساجد، محمد عمر اور فخر عالم کو 50، 50 ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ لاہوراعجازثنا اللہ نے ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔
ملزمان کی طرف منصورالرحمان آفریدی اورمون کھوکھرایڈووکیٹس پیش ہوئے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ملزمان کو مقدمہ میں بے بنیاد ملوث کیا گیا ہے۔
وکیل ملزم منصورالرحمان آفریدی نے عدالت کو بتایا کہ اسلحہ فراہم کرنے کے حوالے سے متعلق تینوں ملزمان کا کیس سے کوئی تعلق نہیں۔
وکیل ملزمان نے عدالت سے کہا کہ جواسلحہ فروخت کیا گیا وہ عین قانون کے مطابق فروخت کیا گیا۔
ملزمان کی طرف سے عدالت سے استدعا کی گئی کہ پولیس ملزمان سے تفتیش مکمل کرچکی، ضمانت پررہا کیا جائے۔
پراسیکیوشن نے عدالت سے کہا کہ ملزم ساجد نے بہ طوراسلحہ سہولت کارکا کردارادا کیا۔ نیشنل ٹریڈرزکےفخرعالم اورمشتاق اینڈ کمپنی کےمحمدعمرسےناجائز اسلحہ لیا گیا۔
یہ خبر بھی پڑھیے :
گذشتہ روز ایم پی اے بلال یاسین نے اپنے بیان میں جواری میاں وکی کو نامزد کر دیا۔ میاں وکی نے مجھ پر قاتلانہ حملہ کروایا۔
پولیس نے ضمنیوں میں میاں وکی کو مرکزی ملزم قرار دے دیا۔ گرفتار شوٹرز کے بیانات بھی تفتیش کا حصہ بنا لیے گئے۔
پولیس کے مطابق میاں وکی فیملی سمیت دبئی فرار ہے گرفتاری کے لیے ریڈ وارنٹ جاری کروا کر ریڈ پول کی مدد لی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

