رافیل ندال نے آسٹریلین اوپن جیت کر تاریخ رقم کر دی

اسپین کے مشہور ٹینس کھلاڑی رافیل ندال نے آسٹریلین اوپن کے فائنل میں ڈینل میڈویڈو کو شکست دے کر نئی تاریخ رقم کر دی۔
رواں سال کے پہلے گرینڈ سلم ٹائٹل کے فائنل میں ابتدائی دو سیٹ میں شکست کے بعد رافیل ندال نے میچ میں واپس آئے اور چھا گئے۔
ندال نے سخت جدوجہد کے بعد ڈینل کو 6-2 ، 7-6 ، (7-5) ، 4-6 ، 4-6 ، 5-7 سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کی ۔
آسٹریلین اوپن کا فائنل روڈ لیور ارینا میلبورن میں کھیلا گیا ، شائقین نے رافیل ندال کی میچ میں واپسی اور فتح پر خوب داد دی۔
عالمی نمبر 6 رافیل ندال نے روس سے تعلق رکھنے والے یو ایس اوپن کے فاتح ڈینل کو فائنل میں شکست دے کر اپنے کیرئیر کا 21 واں گرینڈ سلم ٹائٹل اپنے نام کیا۔
ٹینس کی دنیا کے اس بڑے ٹورنامنٹ میں نوواک جوکووچ اور راجر فیڈرر کی غیر موجودگی کے باوجود رافیل ندال کے لئے فائنل جیتنا آسان نہیں تھا۔
رافیل ندال پاؤں کی انجری کے باعث ٹینس کورٹ سے چند ماہ تک دور رہنے کے بعد ٹینس سرکٹ میں واپس آئے تھے۔
لیفٹ ہینڈ کھلاڑی رافیل ندال نے اپنے 13 سالہ کیرئیر کے دوران دوسری مرتبہ آسٹریلین اوپن کی ٹرافی اپنے نام کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News