Advertisement

محکمہ صحت تھر کا کورونا سے بچاؤ کے لئے گھر گھر جا کر ویکسین لگانے کا فیصلہ

ویکسین

 محکمہ صحت تھر کی جانب سے  کورونا سے بچاؤ کےلئے گھر گھر جا کر ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت تھر نے یکم فروری سے 14 فروری تک کورونا سے بچاؤ کےلئے گھر گھر جا کر ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تھرپارکر ڈاکٹر پیر غلام حسين نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مہم کو کامیاب بنانے کے لئے تمام انتظامات کو مکمل کیا گیا ہے، تھر ضلع میں کورونا ویکسینیشن کی مھم 24 فروری 2021کو شروع ہوئی تھی جوکہ آج تک جاری ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تھرپارکر کا کہنا تھا کہ تھر میں کورونا ویکسین کے 12سال سے اوپر کے عمر کے لوگوں کا 10لاکھ بیس ہزار 588کا ٹارگٹ ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسینیشن کا گھر گھر جاکر مہم کے دوران ضلع کے 4 لاکھ ایک ہزار 188لوگوں کو کورونا وبا سے محفوظ بنانے کے لیے ویکسینیشن ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مہم کو کامیاب بنانے کے لیے 239ٹیمیں،44یوسیز میں 10 ضلع افسران اور سات تحصیل افسر اور 44یوسیز افسران کی مدد سے کام کیا جائے گا۔

دوسری جانب  ملک بھر میں کورونا کے پھیلاؤ نے پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی، پہلی مرتبہ ایک دن میں 8 ہزار 183 نئے کیسزسامنے آگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح گیارہ اعشاریہ نو دو فیصد ریکارڈ کی گئی۔

این سی او سی کے مطابق کورونا وائرس سے 30 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 192 ہوگئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version