Advertisement

آپ آج تک انڈہ غلط توڑتے آئے ہیں، صحیح طریقہ جانئے

کھانا پکانے کے ایک گرو نے دعویٰ کیا ہے کہ ہم آج تک انڈہ غلط طریقے سے توڑتے آئے ہیں۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹ سٹوو اینڈ گارڈن کے ماسٹر شیف مائیک ہیز نے اپنی ویڈیو میں انڈہ توڑنے کے صحیح طریقے کا تذکرہ کرتے ہوئے کھانا پکانے کے تین ہیکس کا انکشاف کیا۔

ٹک ٹاک ویڈیو میں ان کا کہنا تھا کہ “مجھے یقین ہے کہ آپ نے لوگوں کو انڈہ توڑتے ہوئے اور اس کے ساتھ چھلکوں کو گرتے دیکھا ہوگا، اس کی ایک وجہ ہے۔

مائیک نے بتایا کہ اپنے انڈے کو چپٹی سطح پر توڑیں، اس سے انڈے کے ساتھ چھلکے جانے کا امکان بہت کم ہوگا۔”

انہوں نے گوشت پکانے کے بارے میں بھی تجاویز پیش کیں۔

Advertisement

مائیک نے کہا کہ آپ مصالحے کو ایک پیالے میں ڈالیں اور اضافی ذائقہ کے لیے اجزاء کو پیسیں نہیں بلکہ کوٹیں۔

اسی طرح اگر اسٹیک بنا رہے ہیں تو مصالحے کو گوشت پر ڈالنے کے بجائے گوشت کو مصالحے والے پیالے یا برتن میں ڈالیں۔

مائیک نے کہا کہ لوگ اسٹیک بناتے وقت گوشت کے اوپر مصالحہ رگڑتے ہیں، پھر اسے پلٹ کر دوسری طرف مصالحہ لگاتے ہیں۔ اس سے سوائے جگہ گندی ہونے کے اور کچھ نہیں ہوتا۔

تیسرا مشورہ یہ ہے کہ کھانے کے تمام کچرے کو ایک جگہ پر رکھنا بہتر ہے، اس سے آپ کے کھانا پکانے کی جگہ صاف رہتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version