Advertisement

بزدار صاحب سال بدل گیا لیکن آپکی حرکتیں اور بیانات تبدیل نہیں ہوئے، عظمیٰ بخاری

عظمیٰ بخاری

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بزدار صاحب سال بدل گیا لیکن آپکی حرکتیں اور بیانات تبدیل نہیں ہوئے۔

عظمیٰ بخاری نے عثمان بزدار کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ بزدار صاحب سال بدل گیا لیکن آپکی حرکتیں اور بیانات تبدیل نہیں ہوئے، عثمان بزدار حسب روایت سال کے پہلے دن بھی اتنا ہی جھوٹ بول رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بزدار صاحب 63 فیصد لوگوں نے آپکی کارکردگی کو انتہائی مایوس کن قرار دے دیا ہے، عثمان بزدار کو ساڑھے 3 سال سے مسلسل ذلت، رسوائی اور نالائقی کے تمغے مل رہے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو اسی دن رسوا ہو گیا تھا جب آپکی ریموٹ کنڑول حکومت بنانے کیلئے  (ن) لیگ کے مینڈیٹ پہ ڈاکا مارا گیا تھا، آپ صرف شہباز شریف لگ سکتے ہیں لیکن شہباز شریف بن نہیں سکتے۔

انہوں نے کہا کہ یہ پنجاب کے عوام کی بد قسمتی ہے کہ عثمان بزدار جیسا ”چابی والا کھلونا“ ان پر مسلط کر دیا گیا، جس شخص کو فائلیں نہیں پڑھنی آتی وہ پنجاب کے 11 کروڑ عوام کا وزیر اعلیٰ لگا ہوا ہے۔

Advertisement

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب آج مہنگائی،غربت، بیروزگاری، آلودگی، بیڈ گورننس اور مس مینجمنٹ میں اول نمبر پر ہے، پنجاب گندم، چاول، کپاس اور چینی میں خود کفیل صوبہ ہے یہ آج چاروں چیزیں غائب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کی زراعت کو سوچی سمجھی سازش کے تحت تباہ و برباد کیا جا رہا ہے۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کا کسان آج کھاد کی ایک بوری کےلئے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہا ہے، اس وقت سب سے زیادہ جنوبی پنجاب کے کسان کھاد کےلئے ذلیل و خوار ہو رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version