‘عمران خان کودوبارہ وزیراعظم بنانےکی کوشش کرینگے’

چوہدری محمد سرور کا کہنا ہےکہ عمران خان کودوبارہ وزیراعظم بنانےکی کوشش کرینگے۔
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ 2013 کےالیکشن میں پیشگوئی کی تھی نوازشریف وزیراعظم بنیں گے،میرےبیان کوسیاق وسباق سےہٹ کرپیش کیاگیا۔
انہوں نے کہاکہ میں مشکل وقت کاساتھی ہوں،برےوقت میں کسی کونہیں چھوڑتا، ن لیگ کو اچھے وقتوں میں چھوڑاتھا، مشکل وقت میں ساتھ چھوڑنےوالی بات درست نہیں۔
گورنرپنجاب چوہدری سرور نے کہاکہ پاک فوج کوسیاسی معاملات سےالگ رکھنا چاہیے ،پاک فوج نےبہت قربانیاں دی ہیں،جمہوریت کاسفرجاری رہناچاہیے، عوام جسےمنتخب کریں وہی اقتدارمیں آئے۔
گورنرپنجاب چوہدری سرور نے کہاکہ 2013 کےالیکشن میں ن لیگ کوسپورٹ کیا تھا ، پارٹی کوسپورٹ کرنےکامطلب یہ نہیں کہ میں نےوزیراعظم بنایا،میرےاندراتنی طاقت ہوتومیں خودنہ وزیراعظم بن جاؤں،میں اس ملک میں اب تک کونسلرنہیں بنا۔
گورنرپنجاب نے کہاکہ وزیراعظم بنانےمیں ہرووٹرکا کردارہوتاہے، میری پیشگوئی کوغلط اندازمیں پیش کیاگیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف اورشہبازشریف کےویزےمیرٹ پرلگےتھے، برطانیہ میں ویزوں کےمعاملات پرکوئی اثراندازنہیں ہوتا۔
گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ عوام کوریلیف دینےکیلئےاقدامات کررہےہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

