Advertisement

ایران کے کئی شہروں میں زور دار دھماکوں کی آوازیں

ایران

ایران

مغربی ایران کے متعدد شہروں میں زوردار دھماکوں کی آوازیں سنائی دی ہیں تاہم ابتدائی طور پر ان کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تھی۔

العربیہ نیوز کے مطابق ایران کے مغربی حصے میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنائی دی ہیں ، یہ دھماکے سنندج، دہكلان، كامياران، ہمدان، كرمانشاه، جوانرود اور دیگر شہروں سے سنائی دیے۔

دھماکوں کی آواز سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور وہ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے جب کہ دھماکوں کے نتیجے میں قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ زور دور دھماکوں کی آوازیں آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے پیدا ہوئی ہیں اور ان آوازوں کا تعلق کسی خاص واقعے سے نہیں ہے۔

ایرانی وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا کہ ملٹری اور سیکیورٹی حکام سے تصدیق کرنے کے بعد ہمیں یہ پتہ چلا کہ یہ دھماکے کسی بم یا جنگی مشق کے نتیجے میں نہیں ہوئے بلکہ بادلوں کے گرجنے  اور بجلی چمکنے سے ہوئے ہیں۔

خیال رہے ایران کے شہر اسد آباد کے گورنر نے بجلی گرنے کی وجہ سے دھماکوں کے امکان کو رد کردیا تھا اور اس بات کی تصدیق کی تھی کہ مغربی شہروں میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنائی دی ہیں۔

عرب نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ دھماکے دفاعی مشقوں کی وجہ سے ہوئے ہیں کیوں کہ چند ماہ قبل بھی ایران کے مختلف شہروں میں اسی طرح کے دھماکے سنے جاتے رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version