Advertisement

‘کورونا کی شدید لہر کے دوران بازار سے بخار کی گولی غائب ہونا انتہائی شرمناک ہے’

مریم اورنگزیب

 مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ کورونا کی شدید لہر کے دوران بازار سے بخار کی گولی غائب ہونا انتہائی شرمناک ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کورونا کی شدت میں بخار کی گولی نایاب ہونے اور بلیک میں فروخت ہونے کی شدید مذمت کی ہے۔

‎انہوں نے کہاکہ سیاسی بلیک مارکیٹنگ سے آنے والی حکومت میں بخار کی گولی سے ایل ایل این جی اور کھاد تک ہر چیز کی کالا بازاری جاری ہے۔

‎مسلم لیگی رہنما نے کہاکہ عوام کیلئے روزگار غائب، مریض کیلئے دوائی غائب ، کسان کے لئے کھاد غائب شرم آنی چاہئیے۔

‎عمران صاحب نےملک سے گیس غائب کردی اور اپنے مافیاز کی جیبیں بھریں۔

Advertisement

‎عمران صاحب نے بجلی غائب کر دی اور مہنگے فرنس آئل سے بجلی بنا کر عوام کی مسلسل جیب کاٹ رہے ہیں۔

‎ترجمان مسلم لیگ ن نے مزید کہاکہ اصل میں تو حکومت کو فارغ ہونا چاہئے جس نے عوام کی خوشحالی ، روزگار ، کاروبار سب کچھ غائب کر دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version