Advertisement

حرمین قتل کیس میں اہم پیشرفت، ملزم سانگھڑ سے مقابلے کے بعد گرفتار

کراچی کے علاقے ملیر شاہ لطیف ٹاٶن میں ڈکیتی کی واردات کے دوران کمسن بچی حرمین کے قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، فائرنگ میں ملوث ملزم کو سانگھڑ سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

سانگھڑ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقتولہ حرمین کے قتل میں ملوث ملزم شبیر جھکرو کو مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس پہنچی تو ملزمان کی جانب سے مزاحمت کی گئی۔

سانگھڑ پولیس کا کہنا ہے کہ فاٸرنگ کے تبادلے کے بعد ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم بچی کو دوران ڈکیتی قتل کرنے کے بعد کراچی سے فرار ہو گیا تھا۔

Advertisement

ملزم کا جلد راہداری ریمانڈ حاصل کرکے کراچی منتقل کیا جائے گا۔

فائرنگ کے دوران ننھی حرمین کے قتل کا واقعہ ایک ہفتہ قبل 23 دسمبر کو شاہ لطیف ٹاون منزل پمپ کے قریب پیش آیا تھا۔

جہاں دورانِ ڈکیتی سیکیورٹی گارڈز اور ڈاکووں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک حرمین نامی بچی فائرنگ کی زد میں آگئی۔

پولیس کے مطابق منزل پمپ کے قریب شاہ مارٹ میں تین مسلح ڈاکو لوٹ مار کر رہے تھے کہ مارٹ کے سیکیورٹی گارڈ نے ان پر فائرنگ شروع کر دی، جس پر ملزمان نے بھی جوابی فائرنگ کی، فائرنگ کے اس تبادلے میں حرمین شدید زخمی ہوئی۔

ایک ملزم گارڈ کی فائرنگ سے زخمی ہوا، جسے پولیس نے گرفتار کیا اور اس سے اسلحہ اور پچاس ہزار نقدی برآمد کی۔ جبکہ اس کے دو ساتھی موقع سے فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق حرمین کے سر پر گولی لگی جس کے باعث وہ جانبر نہ ہوسکی۔

Advertisement

کراچی پولیس چیف مشتاق احمد مہر نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے دو اعلیٰ سطحی ٹیمیں تشکیل دی تھیں۔

ایک ٹیم ڈی آئی جی ایسٹ مقدس حیدر کی نگرانی میں بنائی گئی جس میں ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر، ایس ایس پی انویسٹی گیشن عارب مہر اور ایس پی گڈاپ شامل تھے۔

جبکہ دوسری ٹیم ڈی آئی جی سی آئی اے کریم خان کی سربراہی میں بنائی گئی جس میں ایس ایس پی ایس آئی یو عارف عزیز اور ایس پی اے وی سی سی معروف عثمان شامل تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
’’پاکستان زندہ باد رہے گا‘‘ شہدا کے ذکر پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا لہجہ گلوگیر مگر پیغام واضح
وزیر اعظم کے دورہ ملائیشیا کے دوران کئی اہم معاہدوں پر بات چیت ہوئی، ترجمان دفتر خارجہ
قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کو چھوڑا نہیں جائے گا، طلال چوہدری
دنیا کے تمام براعظموں کی بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والا پاکستانی کوہ پیما
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہ ہونا دہشت گردی بڑھنے کا سبب ہے، ترجمان پاک فوج
Advertisement
Next Article
Exit mobile version