Advertisement

اوپو کے سستے ترین 5 جی فون مارکیٹ میں آنے کو تیار

اوپو کے سستے ترین 5 جی فون مارکیٹ میں آنے کو تیار

چینی موبائل ساز ادارے اوپو نے اپنی فلیگ شپ رینو 7 سیریز کو آئندہ ماہ سے بین الاقوامی مارکیٹ میں متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے۔

اوپو کی جانب سے اس بات کا اعلان آفیشل ویب سائٹ اور ٹوئٹر اکاؤنٹ میں کیا گیا ہے۔

اوپو کی جانب سے رینو 7 سیریز کے تحت رینو 7 فائیو جی، رینو 7 پرو فائیو جی اور رینو 7 ایس ای فائیو جی سیٹس کو گزشتہ ماہ چین میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا۔

اوپو کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ کے مطابق رینو 7 سیریز کی بین الاقوامی فروخت کا آغاز 4 فروری کو بھارت سے کیا جائے گا۔

اگر چہ اوپو کی جانب سے پیش کیے جانے والے ویریئنٹس کی قیمت اور دیگر تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں ہیں تاہم ٹیکنالوجی میں ہونے والی پیش رفت پر اندر کی خبریں دینے والے دو ٹپ اسٹارز نے زیادہ تر تفصیلات لیک کردی ہیں۔

Advertisement

لیکس کے مطابق ممکنہ طور پر رینو سیریز کے رینو 7 فائیو جی، رینو 7 پرو فائیو جی اور رینو 7 ایس ای فائیو جی کو بھارت میں25 ہزار( 59 ہزار پاکستانی ) سے 45 ہزار ( ایک لاکھ 6 ہزار پاکستانی) کے درمیان فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

ایک اور رپورٹ کے مطابق اوپو رینو 7 فائیو جی کو 28 سے 31 ہزار بھارتی روپے، جب کہ اوپو رینو 7 پرو فائیو جی کو 41 سے 43 ہزار بھارتی روپے میں مارکیٹ کیے جانے کی توقع ہے۔

اوپو نے گزشتہ ماہ رینو سیریز کے 3 نئے 5 جی فونز کو فروخت کے لیے پیش کیا تھا، جن میں رینو 7 فائیو جی، رینو 7 پرو فائیو جی اور رینو 7 ایس ای فائیو جی شامل ہیں۔

 رینو 7 سیریز کی اسپیسیفیکنز

رینو 7 فائیو جی

رینو 7 فائیو جی کو کوالکوم اسنیپ ڈریگن 778 جی ایس او سی جیسے طاقت ور پروسیسر کے ساتھ پیش کیا گیا تھا۔ جو کہ 4 ہزار 500 ایم اے ایچ بیٹری کے  ساتھ فون 60 واٹ کی فاسٹ چارجنگ کو سپورٹ کرنے کی اہلیت رکھتا ہے۔

Advertisement

رینو کے اس ماڈل میں تین کیمرے 64 میگا پکسلز کا مرکزی، 8 میگا پکسلز کا الٹراوائیڈ اور 2 میگا پکسلز کا میکرو کیمرا دیا گیا ہے۔ جب کہ سیلفی کے شوقین صارفین کے لیے 32 میگا پکسلز کا فرنٹ کیمرا بھی دیا گیا ہے۔ اس فون کو 8 گیگا بٹس ریم اور 128 جی اسٹوریج کے ساتھ مارکیٹ کیا گیا تھا۔

رینو 7 پرو فائیو جی

اوپو نے اس فلیگ شپ فون میں ڈسپلے اور کیمرے پر بہترین کام کیا ہے۔ ہول پنچ اسکرین کے اندر موجود فنگر پرنٹ سینسر اسے دوسرے ماڈلز سے منفرد بناتا ہے۔

سیلفی کے شوقین افراد کے لیے 32 میگا پکسلز کا کیمرا بھی اس کے ہول پنچ میں دیا گیا ہے۔ اس فون کو 8 جی بی اور 12 ریم اور256 جی بی اسٹوریج کے ساتھ مارکیٹ کیا گیا تھا۔

رینو 7 ایس ای فائیو جی

یہ اوپو کی رینو سیریز کا سب سے کم قیمت ماڈل ہے جس میں 33 واٹ کی فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ 4500 ایم ایے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے۔

Advertisement

میڈیا ٹیک ڈیمینسٹی 900 پراسیسر کے ساتھ ر ینو 7 ایس ای میں 8 گیگا بٹس ریم کے ساتھ اسٹوریج کے لیے دو آپشنز 128 جی بی اور 256 جی بی متعارف کرائے گئے تھے۔

فون کے عقبی حصے پر 48 میگا پکسلز، 2 میگا ڈیپتھ سینسر اور 2 میگا پکسلز کے میکرو کیمرے پر مشتمل ٹرپل کیمرا سیٹ اپ دیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
جینا اور مرنا مریخ پر ! ایلون مسک نے انوکھی خواہش ظاہر کردی
ناسا شٹ ڈاؤن ، 15 ہزار 94 ملازمین فارغ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version