ملتان: پولیس نے کھلے عام اسلحے کی نمائش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا

ملتان میں پولیس نے سوشل میڈیا پر اور کھلے عام اسلحے کی نمائش اور فائرنگ کر کے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلانے والے ملزم وقاص ہراج کو گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملزم شہر میں خوف و ہراس کی علامت سمجھا جانے لگا تھا، گرفتار ملزم سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا، ملزم درجنوں افراد کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا رہا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اقدام قتل کے 2 مقدمات سمیت دیگر متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا، ملزم کو ڈولفن فورس اور گلگشت پولیس کی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا، ملزم سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
Advertisement
کورونا وائرس وباء
Advertisement