Advertisement

شہرقائدکاپہلا ماس ٹرانزٹ منصوبہ شرپسندوں کے نشانےپر، گرین لائن پرپتھربرسادیے

شہر قائد کا پہلا ماس ٹرانزٹ منصوبہ شرپسندوں کے نشانے پر آ گیا، گرین لائن پر پتھر برسا دیے گئے۔ 

تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد کی جانب سے گرین لائن بس پر پتھر برسانے کے واقعات نمائش سے سرجانی کے درمیان چار مختلف مقامات پر رونما ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعات پر ضلع وسطی انتظامیہ کی جانب سے پولیس کو نامعلوم شرپسندوں کے خلاف درخواست جمع کرا دی گئی ہے۔

گرین لائن بس پر پتھر برسانے کے معاملے پر پولیس حکام سر جوڑ کر بیٹھ گئے اور ان واقعات پر مختلف پہلوؤں سے غور کرنا شروع کر دیا ہے۔

پتھر برسانے کے واقعات نے گرین لائن منصوبے کی سیکیورٹی پر بھی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

Advertisement

گرین لائن منصوبے میں نصب نو سو کیمروں، ڈھائی سو سیکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کا دعوی بھی کھوکلا نکلا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پتھراؤ سے بس کے سائڈ گلاس اور دیگر شیشے ٹوٹے ہیں۔ پیڈ اسٹرین برج سے کیے جانے والے پتھراؤ سے بسوں کو نقصان پہنچا ہے تاہم ان واقعات میں مسافرمحفوظ رہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئی ایم ایف کے پاس جانا ناکامی کی علامت ہے، شاہد خاقان عباسی
بطور وزیر اعظم میں نے 58-2 بی کا خاتمہ کیا، یوسف رضا گیلانی
چینی برآمد کرنے کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے، شوگر ملز ایسوسی ایشن
مولانا فضل الرحمان کا ذمہ داران سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب
کالی چائے کے ٹیکس چھوٹ کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن
چنگاری نے 2 کروڑ سے زائد کی گندم جلا کر راکھ کر دی
Next Article
Exit mobile version