وزیر اعلیٰ سندھ کا اومیکرون کے حوالے سے بیان

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اومیکرون کیسز کے حوالے سے بیان میں کہا کہ آج اومیکرون کے 53 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔
سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ 53 اومیکرون کے نمونوں سے 39 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، مثبت آنے والوں میں سے 75 فیصد کی سفری ہسٹری ہے، مقامی منتقلی کے کیسز میں بھی تیزی سے اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام ہر صورت احتیاط کریں، بازاروں، دفاتر اور عوامی مقامات پر ماسک ضرور پہنیں اور سینی ٹائیزر کا استعمال لازمی کریں۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ اس وبا سے صرف احتیاط سے ہی بچاؤ ممکن ہے۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
Advertisement
کورونا وائرس وباء
Advertisement

