Advertisement

اومیکرون ویرینٹ کے باعث کورونا کیسز میں اضافے پر تشویش ہے، عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اومیکرون ویرینٹ کے باعث کورونا کیسز میں اضافے پر تشویش ہے۔

سردار عثمان بزدار نے کورونا ویکسینیشن مہم کو مزید تیز کرنے کی ہدایت دی ہے، ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کو بوسٹر ڈوز لگانے کے عمل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اومیکرون ویرینٹ کے باعث کورونا کیسز میں اضافے پر تشویش ہے، حکومت پنجاب شہریوں کی زندگیوں کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، کورونا سے نمٹنے کے لئے انتظامی مشینری، محکمہ صحت، پولیس اور متعلقہ محکمے پوری طرح چوکس ہیں۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کورونا کی پانچویں لہر مزید احتیاط کی متقاضی ہے، پبلک مقامات پر سماجی فاصلہ اختیار کرنا ضروری ہے، موثر طریقے سے ایس او پیز پر عمل درآمد سے ہی بیماری کا پھیلاؤ کم سے کم ہوگا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مزید کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ وہ اپنی زندگیوں کے تحفظ اور صحت کے لئے حکومتی ہدایات پر عمل کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
غیرقانونی افغان شہریوں کی وطن واپسی کیلئے طورخم سرحد کھول دی گئی، تجارت تاحال بند
یوم آزادی گلگت بلتستان پر آئی ایس پی آر نے خوبصورت نغمہ جاری کردیا
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version