Advertisement

کسانوں کی زمینیں ہڑپنے والوں کیلئے کسان مارچ شرمناک ہے، خرم شیر زمان

خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ کسانوں کی زمینیں ہڑپنے والوں کیلئے کسان مارچ شرمناک ہے۔

پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے بلاول زرداری کے حیدرآباد میں خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بلاول کسانوں کا گلا گھونٹ کر زمینوں پر قبضے کرکے کسان کے حقوق کیلئے نکلے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسانوں کی نظروں میں بلاول کی حیثیت پانی چور کے علاؤہ کچھ نہیں، کسان واقف ہیں بلاول نہروں میں کینالوں کے ذریعے اپنی زمینوں کو پانی پہنچاتے ہیں۔

خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ بلاول کسانوں کی تکلیف کا کبھی مداوا نہیں کرسکتے، کسانوں کی کاشت کی گئی گندم کو چوہوں کو کھلانے اور سڑانے والے بلاول ہیں۔

پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی نے کہا کہ بلاول کے کسان مارچ میں سب وہ ٹریکٹر ہیں جن کے پیسوں میں غبن کیا گیا، کسانوں کی زمینیں ہڑپنے والوں کیلئے کسان مارچ شرمناک ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ بلاول چیخنے چلانے کے بجائے سندھ سے یوریا کی اسمگلنگ کو روکیں، پنجاب میں یوریا ذخیرہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوئی اور سندھ میں یوریا اسٹاک کرنے والوں کیخلاف کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔

پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ کسان مارچ صرف ایک بچکانہ سیاست سے زیادہ کچھ نہیں ہے، بلاول کو وزیراعظم پر تنقید کیلئے وزیراعظم جتنا قد اور جدوجہد کی ضرورت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version