Advertisement

نسلہ ٹاور کے بعد کراچی میں 16 مزید رہائشی ٹاورز کی باری آگئی

نسلہ ٹاور کے بعد کراچی میں 16 مزید رہائشی ٹاورز کی باری آگئی اور سپریم کورٹ کے احکامات پر مختار کار ایئر پورٹ نے 16 منصوبوں کی تعمیرات بند کرنے کا نوٹس دے دیا۔

بول نیوز نے خرید و فروخت اور تعمیرات بند کرنے کے نوٹس کی کاپی حاصل کرلی جس کے مطابق دیہہ مہران تعلقہ ایئر پورٹ کے علاقے میں 40 ایکڑ زمین ہیر پھیر کرکے رہائشی منصوبے تعمیر کئے جارہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر ملیر نے 40 ایکڑ زمین جعلسازی سے لینے کا انکشاف کیا تھا، ڈپٹی کمشنر ملیر نے 16 غیر قانونی عمارتوں کی تفصیلات سندھ حکومت بھی کو ارسال کی تھیں۔

Advertisement

ڈپٹی کمشنر ملیر گنہور لغاری نے سیکریٹری لینڈ یوٹلائزیشن کو خط لکھا تھا، ملیر دیہہ مہران میں 40 ایکڑ سرکاری زمین کا ریکارڈ جعلسازی سے تبدیل کیا گیا تھا۔

1998 میں تبدیل کیے گئے ریکارڈ پر بلڈرز نے رہائشی منصوبے شروع کر رکھے ہیں، غیر قانونی قرار دئیے گئے منصوبوں میں صائمہ جناح آئیکون شامل ہے۔

شایان گرینڈ ریزیڈنسی، فریحہ ایکسیلنسی، شاذل ایکسٹنشن منصوبے بھی غیر قانونی قراردیے گئے ہیں، شاذل گولڈ ریزیڈنسی، فلک ناز ڈائنسٹی اور فلک ناز پریزیڈنسی بھی غیر قانونی قراردیئے گئے۔

رہائشی منصوبے میٹرو پولس، فاطمہ گولف ریزیڈنسی کو بھی غیر قانونی تعمیرات بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

سدرہ ٹوئن ٹاورز، الرحمن ریزیڈنسی اور لانیہ آرکیڈ منصوبے بھی غیر قانونی قرار دیئے گئے جب کہ ابراہیم ہیون، کینٹ ویو ٹاور، رومی ریزیڈنسی اور ندیم آئیکون ٹاور بھی غیر قانونی منصوبوں میں شامل ہیں، ایس ایچ او ملیر کینٹ کو بھی غیر قانونی منصوبوں سے متعلق آگاہ کردیا گیاہے۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version